ETV Bharat / state

JK Police Arrest Ten Gamblers : بڈگام، بارہمولہ میں دس جواری گرفتار - پٹن بارہمولہ میں قمار باز گرفتار

جموں و کشمیر پولیس نے وسطی اور شمالی کشمیر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے 10 جواریوں کو گرفتار کرنے کے علاوہ JK Police Arrest Ten Gamblers in Central and North Kashmir ان کی تحویل سے داؤ پر لگے ہزاروں روپے ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بڈگام، بارہمولہ میں10 قمارباز گرفتار
بڈگام، بارہمولہ میں10 قمارباز گرفتار
author img

By

Published : Jul 14, 2022, 8:52 PM IST

سرینگر: بڈگام پولیس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن بڈگام نے 5 جواریوں کو اُس وقت گرفتار کر لیا جب وہ اومپورہ، بڈگام کے ایک قبرستان میں جوا کھیل رہے تھے۔ Budgam Police Arrested 5 Gamblers گرفتار کیے گئے جواریوں کی شناخت بشیر احمد شاہ ساکنہ غوسیہ محلہ اومپورہ، عبدالرشید حجام ساکنہ اومپورہ، محمد یونس ڈار ساکنہ چنار کالونی، اومپورہ، محمد اشرف شیخ ساکنہ چون بڈگام اور بشیر احمد تیلی ساکنہ اومپورہ، بڈگام ظاہرکی گئی ہے۔

پولیس بیان کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد کی تحویل سے داؤ پر لگائی رقم 8467روپے اور تاش کے پیکٹ برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان کیخلاف پولیس اسٹیشن بڈگام میں ایف آئی آر 231/2022قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ Baramulla Police Arrested 5 Gamblers ادھر، بارہمولہ پولیس نے پٹن علاقے میں قمار بازوں کے ایک ٹھکانے پر اچانک چھاپہ مار کر 5 جواریوں کی گرفتاری عمل میں لائی اور موقع پر ملزمان کی جانب سے داؤ پر لگائے گئے18300روپے اور تاش کے پیکٹ بھی برآمد کئے گئے ہیں۔

عوامی حلقوں نے پولیس کارروائیوں کی سراہنا کی ہے وہیں جموں و کشمیر پولیس نے عوام الناس سے سماج مخالف عناصر سے متعلق کسی بھی معلومات کو فوری طور پولیس تک پہنچانے کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں: ترال: آٹھ قمار باز پولیس کی گرفت میں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.