ETV Bharat / state

Drug Pedlars Arrested in Budgam بڈگام میں چار منشیات فروشوں گرفتار، ممنوعہ مادہ بھی برآمد - بڈگام میں ممنوعہ مادہ نشہ آور مادہ برآمد

منشیات کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے بڈگام پولیس نے چار منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے ممنوعہ مادہ بھی برآمد کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 19, 2023, 10:28 AM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں منشیات سے متعلق سرگرمیوں کے خلاف ایک اہم کریک ڈاؤن میں بڈگام پولیس نے ضلع کے ماگام علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے چار منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمین کے قبضے سے ممنوعہ اشیاء بھی برآمد کیا گیا ہے۔ بڈگام پولیس نے جن چار منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے ان کی شناخت زاہد مجید بھٹ ولد عبدالمجید بھٹ، عرفان احمد وار ولد عبدالاحد وار ساکنان پٹھ کانہامہ اور طارق احمد پرے ولد غلام محمد پرے ساکن وریہامہ اور فیاض احمد ڈار ولد عبدالرحمان ڈار ساکن بدرن کے بطور کی ہے۔
پولیس نے ان کے قبضے سے 40 بوتلیں کوڈین فاسفیٹ اور =/13100 روپے نقدی برآمد کی ہے۔ اس سلسلے میں ایک ایف آئی آر زیرِ نمبر 129/2023 جو کہ قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن ماگام میں درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ مذکورہ کیس میں مزید برآمدگی اور گرفتاریاں متوقع ہیں۔ پولیس نے عوام الناس سے درخواست کی ہے کہ وہ ممنوعہ اشیاء کی غیر قانونی تجارت سے متعلق کوئی بھی جانکاری اپنے نزدیکی پولیس اسٹیشن کے ساتھ شیئر کریں تاکہ ہم منشیات سے پاک معاشرہ تشکیل دے سکیں۔
مزید پڑھیں: Drug Peddlers Arrested بڈگام میں چار منشیات فروش گرفتار

President Draupadi Murmu منشیات کا استعمال معاشرے کے لیے تشویشناک، مرمو
واضح رہے کہ بڈگام پولیس نے رواں برس میں اب تک 85 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے۔ ان ملزمین کی تحویل سے بھاری مقدار میں منشیات بھی ضبط کی گئی ہیں۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران رواں برس بڈگام سمیت وادی کشمیر کے دیگر اضلاع میں بھی کئی منشیات فروشوں، عادی مجرموں پر پبلک سیفٹی ایکٹ کا اطلاق کرکے انہیں جیل بھیجا چکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.