ETV Bharat / state

بیروہ: بینک بند ہونے سے عوام پریشان

author img

By

Published : Aug 20, 2020, 10:37 PM IST

قصبے میں جس جگہ بینک کی شاخ ہے اس محلے کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے، کیوںکہ وہاں سے دو مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔

بنک بند ہونے سے عوام پریشان
بنک بند ہونے سے عوام پریشان

مرکز کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے بیروہ قصبے میں 13 اگست کو شیخ محلہ کو ریڈ زون قرار دیا گیا۔ اسی محلے میں جموں و کشمیر بینک شاخ بیروہ بھی واقع ہے۔ ریڈ زون ہونے کی وجہ سے بینک شاخ کو فی الحال بند کیا گیا، جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بنک بند ہونے سے عوام پریشان
بینک بند ہونے سے عوام پریشان

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مقامی باشندہ گلزار احمد گنائی نے کہا کہ 'بینک کے بند رہنے سے علاقے کے بزرگوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ چونکہ یہ ضلع بڈگام کا سب سے زیادہ کھاتہ داروں والا بینک ہے۔ سب کے پاس اے ٹی ایم کارڈ نہیں ہے، وہ سیدھا بینک کی شاخ سے ہی پیسہ نکالتے ہیں۔ سوشل ویلفیئر سے جن مرد و زن کو جو ماہانہ اجرت ملتی ہے وہ اپنے پاس بکُ سے اسی بینک کی شاخ سے پیسہ نکالتے ہیں'۔

یہ بھی پڑھیں: بڈگام: آج بھی روایتی چکی کا چلن

دکاندار جہانگیر احمد صوفی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'میں روزانہ اپنے دن کی کمائی بینک بند ہونے سے پہلے جمح کرتا ہوں مگر پچھلے چھ روز سے مسلسل کورونا وائرس کی وجہ سے یہ بینک بند ہے، جس سے مجھے بہت پریشانی ہوتی ہے، کیونکہ میں اپنے بیوپاریوں کو چیک دیتا ہوں۔'

ای ٹی وی نے جے اینڈ کے بینک شاخ بیروہ کے مینیجر بشیر احمد سے جب اس بارے میں رابطہ قائم کیا تو انہھوں نے کہا کہ 'یہ ضلع انتظامیہ کے ہاتھ میں ہے کہ وہ اب ہمیں ہدایات دے تاکہ ہم اس شاخہ میں پھر سے کام کاج شروع کریں'۔

تحصیلدار بیروہ پیر زاہد نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا کہ ”قصبے میں جس جگہ بینک کی شاخ ہے اس محلے کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے چونکہ وہاں سے دو مثبت کیسز سامنے آئے اس لیے ہم نے وہاں لوگوں کے نمونے جانچ کے لیے بھیجے ہیں اور متعد کو قرنطینہ کیا ہے۔ جیسے ہی مذکورہ اشخاص کے نمونے منفی آئیں گے ہم اس بینک کی شاخ کو دوبارہ عوام کے لیے کھول دیں گے”۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.