بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں معیاری صحت کی دیکھ بھال کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم فیصلے میں، انتظامی کونسل (اے سی) نے لیفٹیننٹ گورنر، منوج سنہا کی قیادت میں میٹنگ کی جس میں بڈگام کے ریشی پورہ میں 125 بستروں والے اسپتال کی تعمیر کے لیے اراضی کی منتقلی کو منظوری دی گئی۔
انتظامی کونسل نے ریشی پورہ، بڈگام میں واقع 71 کنال اراضی محکمہ صحت اور طبی تعلیم کے حق میں 125 بستروں والے ڈسٹرکٹ ہسپتال کی تعمیر کے لیے منتقل کرنے کی منظوری دی۔ یہ ہسپتال علاقے میں عوام کے لیے صحت کی دیکھ بھال کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ ہنر مند اور طبی پریکٹیشنرز کو مختلف شعبوں میں روزگار کے مواقع بھی فراہم کرے گا۔
مزید پڑھیں: Budgam Police Public Meet: بڈگام میں پولیس پبلک میٹنگز کا انعقاد
اس میٹنگ میں دیگر کے علاوہ راجیو رائے بھٹناگر، لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر ڈاکٹر ارون کمار مہتا، چیف سکریٹری، جموں و کشمیر اور مندیپ کمار بھنڈاری، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سکریٹری نے بھی شرکت کی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ریشی پورہ گاؤں اور متصل دیہاتوں کی یہ دیرینہ مانگ تھی کہ یہاں ایک اسپتال تعمیر کرایا جائے کیونکہ عوام کو طبی مسائل کے لیے دور دور جانا پڑھتا ہے جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ ایل جی انتظامیہ کی جانب سے نئے اسپتال کی تعمیر کے لئے اراضی کی منتقلی کی خبر سے ریشی پورہ اور متصل گاؤں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
Land Approval for Budgam Hospital بڈگام ضلع اسپتال کیلئے زمین کی منتقلی کو منظوری
جموں و کشمیر کی ایڑمنسٹریٹو کونسل (اے سی) نے 125 بستروں والے ڈسٹرکٹ اسپتال، بڈگام کے لیے زمین کی منتقلی کو منظوری دے دی۔