ETV Bharat / state

Jashn e Kashmir Fest In Budgam بڈگام میں جشن کشمیر کا انعقاد - New Kashmir New Hope

شاہ قلندر تھیٹر گروپ نے اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگوئج اور ضلعی انتظامیہ بڈگام کے اشتراک سے بڈگام میں جشن کشمیر کا انعقاد کیا۔اس تقریب میں بڈگام بھر کے فنکاروں اور اسکولی طلبہ نے شرکت کی۔ Jashn e Kashmir Fest Held In Budgam

بڈگام میں جشن کشمیر کا انعقاد
بڈگام میں جشن کشمیر کا انعقاد
author img

By

Published : Nov 1, 2022, 4:37 PM IST

Updated : Nov 1, 2022, 7:05 PM IST

بڈگام: جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں فنکاروں نے کشمیر بانڈ پاتھر اور فن و ثقافت سے وابستہ خواتین فنکاروں نے کشمیری رؤف پیش کیا۔اس تقریب میں متعدد اسکولوں کے طلبا نے شرکت کی اور سامعین کے سامنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ اس تقریب کے آرگنائزر گلزار احمد نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایل جی انتظامیہ کا یہ ایک خوش آئند قدم ہے اور ہمیں امید ہے کہ حکومت جموں و کشمیر میں آرٹ اور کلچر کا جائزہ لینے میں ہمارا ساتھ دے گی۔

بڈگام میں جشن کشمیر کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ ہم آنے والے دنوں میں دیگر کئی اضلاع میں بھی اس طرح کی تقریبات منعقد کرنے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر بڈگام سید فخر الدین حامد نے اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔New Kashmir New Hope

وہیں ڈی سی بڈگام سید فخر الدین حامد نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تقاریب کے انعقاد کا مقصد سماجی مسائل کو آرٹ اور کلچر کے ذریعے اجاگر کرنا ہے تاکہ سامعین کو سماجی مسائل سے آگاہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی قیادت میں ضلع انتظامیہ ہمہ جہت ترقی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے بتادیں کہ جموں و کشمیر انتظامیہ مختلف علاقوں میں کئی تقاریب کا انعقاد کر رہی ہے، تاکہ یہاں کے فن کار اپنے فن و ہنر کو دکھا کر کشمیر وملک کا نام روشن کریں۔ Jashn e Kashmir Fest In Budgam

یہ بھی پڑھیں : Essay Competition in Khansahib خانصاحب بڈگام میں مضمون نویسی کے مقابلے کا انعقاد

Last Updated : Nov 1, 2022, 7:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.