ETV Bharat / state

بڈگام میں 5 عسکری معاون گرفتار، ایک پناہ گاہ سے اسلحہ بر آمد

author img

By

Published : May 16, 2020, 10:19 AM IST

Updated : May 16, 2020, 12:37 PM IST

فورسز نے عسکریت پسندوں کی ایک پناہ گاہ کو بھی تباہ کر لیا ہے اور وہاں سے اسلحہ بارود بر آمد کیا ہے۔

عسکریت پسندوں کی پناہ گاہ تباہ
عسکریت پسندوں کی پناہ گاہ تباہ

جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے خان صاحب علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے ہفتہ کی صبح لشکر طیبہ نامی عسکری تنظیم سے وابستہ 5 معاون کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر بڈگام پولیس، 53 آر آر اور 153 بٹالین سے وابستہ سی آر پی ایف کی ایک ٹیم نے خانصاحب کے آری زال گاؤں سے آپریشن کے دوران لشکر طیبہ سے وابستہ ظہور وانی نامی ایک معاون کو گرفتار کیا۔

گرفتار شدہ معاون کی شناخت ظہور احمد وانی کے طور پر ہوئی ہے

انہوں نے کہا کہ گرفتار شدہ معاون کے افشا پر عسکریت پسندوں کی ایک پناہ گاہ کا سراغ ملا جہاں سے اسلحہ کے علاوہ مخلتف قسم کا قابل اعتراض مواد بھی بر آمد کیا گیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران سیکورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے مزید چار معاون کو گرفتار کیا جن کی شناخت یونس میر، اسلم شیخ، پرویز شیخ اور رحمان لون ساکنان خانصاحب بڈگام کے بطور ہوئی ہے۔

فورسز نے پناہ گاہ کو تباہ کرکے وہاں سے  اسلحہ و بارود بھی برآمد کر لیا ہے

انہوں نے بتایا کہ عسکری معاون کا یہ گروپ اس علاقے میں گزشتہ کئی ماہ سے سرگرم تھا۔

دریں اثنا اس ضمن میں پولیس اسٹیشن خانصاحب میں ایک کیس درج کیا گیا ہے۔

Last Updated : May 16, 2020, 12:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.