بڈگام: چیف سیکریٹری جموں و کشمیر ارون کمار مہتا نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کا دورہ کیا اور ڈاک بنگلوو میں ڈی ڈی سی، بی ڈی سی ممبران، میونسپل کونسلرز کے صدور سمیت دیگر پی آر آئی ممبران کے ساتھ ایک خصوصی میٹنگ کے دوران گفتگو کی۔ ان وفود نے چیف سیکریٹری کے سامنے اپنے مسائل اور مطالبات رکھے اور ان کا ازالہ فوری طور پر کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ Chief Secretary Arun Kumar Mehta Visits Budgam
چیف سیکریٹری وفود کے مسائل سننے کے بعد انہیں یقین دلایا کہ ان کے تمام جائز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ قبل ازیں، مہتا نے مختلف محکموں کی جانب سے نمائش کیلئے رکھے گئے مختلف مصنوعات کے اسٹالز کا بھی معائنہ کیا۔ اسٹالز میں زراعت، باغبانی، سماجی بہبود، دستکاری اور ہینڈ لوم محکمہ جات نے اپنی مختلف اشیاء کو نمائش کیلئے پیش کیں اور چیف سیکریٹری کو ان سے وابستہ تمام فوائد سے آگاہ کیا گیا۔ Chief Secretary Budgam Visit
اس موقع پر چیف سیکرٹری نے مختلف اسکیموں کے تحت آنے والے مستحقین سے بات چیت کی اور ان کو ان اسکیموں سے فائدہ حاصل کرنے کی تلقین کی۔ چیف سیکریٹری نے جسمانی طور خاص افراد میں آلات سماعت (Hearing Aid) اور (Wheel Chair's) ویل چیئرز بھی تقسیم کیں۔ انہوں نے ڈیری یونٹس، مشروم، ایپی کلچر، ایمبرائیڈری، ایگریکلچر یونٹس وغیرہ کے لیے منظور شدہ سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے۔
مزید پڑھیں: DC Budgam Visit Rathsan Block ڈی سی بڈگام نے رٹھسن بلاک کا خصوصی دورہ کیا