ETV Bharat / state

بڈگام: درخت سے لٹکتی ملی خاتون کی لاش، اہل خانہ کا احتجاج - بڈگام خودکشی کیس

جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے نوگام درون میں ایک 30 سالہ خاتون کی لاش اخروٹ کے درخت سے لٹکتی ہوئی پائی گئی۔ لاش کو جب متوفی خاتون کے آبائی گاؤں زاسو پہنچایا گیا تو وہاں صف ماتم بچھ گئی۔

jammu and kashmir
jammu and kashmir
author img

By

Published : May 10, 2021, 8:47 PM IST

ضلع بڈگام کے نوگام درون علاقے میں 30 سالہ خاتون کی لاش ملی۔ متوفی خاتون کی شناخت ضلع پلوامہ کے زاسو گاؤں کی اختر جان کے طور پر ہوئی۔

اہلخانہ کا احتجاج

خاتون کی لاش جب زاسو پہنچی تو وہاں کے لوگوں نے ڈی سی بڈگام، ایس ایس پی بڈگام اور لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کی کہ اس معاملے کی تحقیقات کروائی تاکہ لواحقین کو انصاف ملے۔

اختر جان جن کی شادی دو برس قبل بڈگام ضلع کے نوگام درون علاقے میں رہنے والے محمد شفیع میر سے ہوئی تھی۔ اختر کے اہل خانہ کے مطابق اس کے سسرال والوں نے کچھ دن پہلے ہی نوگام درون میں گھر لیا ہے جب کہ اس سے پہلے وہ زاسو میں ہی رہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں آج چھ بج کر بیس منٹ پر اختر کے سسرال والوں نے فون پر کہا کہ 'اختر گھر سے غائب ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سحری کے وقت تک گھر میں ہی تھی لیکن 6 بجے ہی اس کے سسرال والوں نے اختر کی گمشدگی کا ڈھنڈورا پیٹنا شروع کر دیا تھا۔'

اختر کے اہل خانہ نے سوال کیا کہ 'اگر اس نے خودکشی کی ہوتی تو جب ہم موقع پر پہنچے تو اس کے سسرال والے کیوں بھاگ گئے۔ اس کے شوہر اور سسرال والوں نے اپنے فون کیوں بند کردیے۔

اہل خانہ کے مطابق اختر تعلیم یافتہ تھی وہ کبھی بھی ایسا قدام نہیں اٹھاسکتی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.