ETV Bharat / state

Budgam Jal Shakti Abhiyan بڈگام ضلع میں KVK بڈگام کے زیر اہتمام جل شکتی ابھیان کا تربیتی پروگرام

بڈگام میں کرشی وگیان کیندر بڈگام (KVK)، (اسکاسٹ) جل شکتی ابھیان کے تحت پروگرام عمل میں لایا گیا جس میں پانی کے تحفظ پر زور دیا گیا۔ اس پروگرام میں کے وی کے بڈگام کے افسران کے علاوہ پچاس سے زائد کسانوں نے شرکت کی۔ Jal Shakti Abhiyan training Program in Budgam

author img

By

Published : Nov 2, 2022, 7:12 AM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں کرشی وگیان کیندر بڈگام (KVK)، (اسکاسٹ) کشمیر نے جل شکتی ابھیان (JSA)-CTR 2022 کے تحت "پانی کے تحفظ اور پانی کے ضیاع" کو کم سے کم کرنے پر بات چیت اور غور و خوض کرنے کے لیے تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام میں کسانوں کو پانی کو ضائع ہونے اور پانی کے وسائل کو خراب ہونے سے بچانے کی جانکاری فراہم کی گئی۔ ساتھ ہی واٹر ہاروسٹنگ کی ٹکنالوجی کے بارے میں تربیت دی گئی۔ Jal Shakti Abhiyan training Program Organized by KVK Budgam in Budgam District

یہ بھی پڑھیں:

پروگرام کے دوران، ڈاکٹر بلال احمد لون، سینیئر سائنسدان اور سربراہ KVK بڈگام نے پانی کی کمی کو دور کرنے کے لیے پانی کے تحفظ، بحالی اور دوبارہ استعمال کی اہم کوششوں کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کسانوں کو واٹر ہاروسٹنگ کے بارے میں جانکاری فراہم کی اور اپنے کھیتوں میں اس کو عملانے کی تلقین کی۔ ڈاکٹر وسیم یوسف (سائنسسٹ پلانٹ پروٹیکشن) نے اہم وسائل کے تحفظ کے لیے پانی کی آلودگی میں کمی اور بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پانی کے بے جا استعمال سے صاف و شفاف پانی ضائع ہوتا ہے اور ہر طرف کوڑا کرکٹ ڈالنے سے پانی کے وسائل خراب ہو رہے ہیں جو کہ باعث تشویش ہے۔

واضح رہے کہ 'جل شکتی ابھیان' مہم پانی کے تحفظ کے لیے چلائی جارہی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے 30 جون کو اپنے من کی بات پروگرام میں تمام ریاستوں میں پانی بچانے اور مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے "سوچھ بھارت ابھیان" کی طرح پانی کے تحفظ کو بھی ایک عوامی تحریک بنانے کی اپیل کی تھی۔ جس کے بعد یکم جولائی سے 'جل شکتی ابھیان' نامی مہم کا آغاز کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.