ETV Bharat / state

کشمیر میں تازہ ہلاکتیں: پولیس کا چار میں سے دو کیس حل کرنے کا دعویٰ - कश्मीर में हत्याएं : चार में से दो मामले सुलझे

جموں و کشمیر پولیس نے منگل کے روز کہا کہ کشمیر میں قتل کے تازہ چار معاملوں میں سے دو مقدمات کو حل کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کرکے ان مقدمات کو حل کیا گیا۔

jammu and kashmir
jammu and kashmir
author img

By

Published : Oct 12, 2021, 11:05 PM IST

Updated : Oct 13, 2021, 6:47 AM IST

پولیس نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے حاجن میں ایک تصادم میں لشکر طیبہ (ٹی آر ایف)کے امتیاز احمد مارا گیا۔ وہ سومو ڈرائیور محمد شفیع عرف سونو کے قتل میں ملوث تھا۔ اس طرح پولیس نے امتیاز کی ہلاکت سے شہری ہلاکتوں کے پہلے معاملہ کو حل کرنے کا دعویٰ کیا۔

پولیس نے یہ بھی کہا کہ منگل کو شوپیاں میں ہوئے تصادم میں مارے گئے تین عسکریت پسندوں میں سے ایک کی شناخت مختار شاہ کے نام سے ہوئی ہے جو سرینگر کے لال بازار علاقے میں ایک غیر مقامی ریڈی فروش کے قتل میں ملوث تھا۔

مقتول ریڑی فروش کی شناخت بہار کے وریندر پاسوان کے طور پر ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ مختار شاہ کے قتل سے ٹارگٹ کلنگ کا دوسرا معاملہ حل ہو گیا۔ پولیس کے مطابق دیگر دو معاملات بھی حل ہو جائیں گے کیونکہ سکیورٹی فورسز نے انسانی اور تکنیکی ذہانت کو بڑھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشتبہ افراد کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا جا رہا ہے اور ہم پرامید ہیں کہ باقی دو مقدمات بھی جلد حل ہو جائیں گے۔

ادھر نیشنل قومی تحقیقاتی ایجنسی نے کشمیر میں عسکریت پسندوں کے نیٹ ورکس کو ختم کرنے کے لیے ایک کیس درج کیا ہے۔ یہ خاص معاملہ ان لوگوں کے بارے میں ہے جو ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور عسکریت پسندوں کو لاجسٹک سپورٹ اور دیگر طرح کی مدد مہیا کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر وزارت داخلہ نے فیصلہ کیا تو این آئی اے کشمیر میں منتخب ہلاکتوں کا معاملہ سنبھال لے گی۔

مزید پڑھیں:

جموں و کشمیر: متعدد مقامات پر این آئی اے کا چھاپہ

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز کے دنوں ہی عسکریت پسندوں نے ایک مشہور کیمسٹ، ایک غیر مقامی ریڑی فروش اور دو اساتذہ سمیت 7 عام شہری کو ہلاک کیا۔ عام شہریوں پر ہوئے حملوں کی واردات نے پوری وادی میں خوف و ہراس کی ایک نئی لہر کو جنم دیا، اس کے بعد سکیورٹی اقدامات میں اضافہ کیا اور فورسز نے منتخب قتل میں ملوث ماڈیولز کا سراغ لگانے کے لیے اضافی کوششیں کیں۔

Last Updated : Oct 13, 2021, 6:47 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.