بڈگام:بھارتیہ فوج نے جموں و کشمیر پولیس کے ساتھ مل کر منگل کو وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں چار افراد کو گرفتار کرنے اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ایکس پر ایک پوسٹ میں،سرینگر میں واقع چنار کور کے ترجمان نے کہا کہ بھارتی فوج، جموں و کشمیر پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی طرف سے 25-26 ستمبر کی درمیانی رات بیرواہ، بڈگام میں شروع کی گئی مشترکہ کاروائی میں چار مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔فوج کے ترجمان نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے چار ملزمان کے قبضے سے تین پستول اور دیگر جنگی سامان برآمد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔
-
OP BEERWAH, #Budgam
— Chinar Corps🍁 - Indian Army (@ChinarcorpsIA) September 26, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
In a Joint Operation launched by #IndianArmy, @JmuKmrPolice & Int agencies on the intervening night of 25-26 Sep in Beerwah, #Budgam, four suspected individuals have been apprehended. 03xPistols & other war like stores recovered.
Investigation in… pic.twitter.com/PVhnFNY5lS
">OP BEERWAH, #Budgam
— Chinar Corps🍁 - Indian Army (@ChinarcorpsIA) September 26, 2023

Investigation in… pic.twitter.com/PVhnFNY5lSOP BEERWAH, #Budgam
— Chinar Corps🍁 - Indian Army (@ChinarcorpsIA) September 26, 2023
In a Joint Operation launched by #IndianArmy, @JmuKmrPolice & Int agencies on the intervening night of 25-26 Sep in Beerwah, #Budgam, four suspected individuals have been apprehended. 03xPistols & other war like stores recovered.
Investigation in… pic.twitter.com/PVhnFNY5lS
بھارتیہ فوج نے جموں و کشمیر پولیس کے ساتھ مل کر شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے وزر علاقے میں ایک شخص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ٹھیک اس کے ایک دن بعد وسطی کشمیر کے بڈگام میں اسلحہ اور گولہ بارود کے ساتھ چار افراد کو گرفتار کیا گیا۔ایکس پر ایک بیان میں، سرینگر میں قائم چنار کور کے ترجمان نے کہا کہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر، بھارتیہ فوج اور جموں و کشمیر پولیس نے پیر کو بارہمولہ کے وزر میں ایک وہیکل چیک پوسٹ (ایم وی سی پی) قائم کی تھی۔ "ایک مشتبہ شخص کو ایک پستول اور دیگر جنگی سامان کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔گرفتار کئے گئے چار مشتبہ افراد کے عسکریت پسندوں کے معاون بنائے جارہے ہیں۔
بڈگام پولیس نے 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں کہا کہ 'مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر پولیس اور فوج نے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران بیروہ کے عیدگاہ محلے سے عظیم بشیر وانی کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے 3 پستول اور دیگر جنگی سامان بر آمد کیا'۔ پوسٹ میں کہا گیا کہ 'اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں اور مزید تین مشتبہ افراد کو پوچھ تاچھ کے لئے طلب کیا گیا ہے'۔
یہ بھی پڑھیں:کپواڑہ میں لشکر طیبہ سے وابستہ 3 جنگجو معاونین گرفتار، پولیس
فوج کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ تحقیقات جاری ہے۔ پیر کو چنار کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی اور ڈی جی پی جموں و کشمیر دلباغ سنگھ نے سرینگر کے بی بی کینٹ میں ملٹی ایجنسی کور گروپ کی میٹنگ کی مشترکہ صدارت کی تھی۔فوج کے ایک ترجمان نے کہا کہ اس میں سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور سی آئی سی ٹی گرڈ کو بڑھانے کے لیے کاروائی کے طریقہ کار پر غور کیا گیا۔۔