بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں محکمہ صحت اور طبی تعلیم نے سب ضلع اسپتال (ایس ڈی ایچ) ماگام میں تعینات ایک ڈاکٹر کے خلاف عائد کیے گئے الزامات کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری افسر مقرر کیا جو عائد الزامات کی تفتیش کرے گا۔ محکمہ صحت اور میڈیکل ایجوکیشن کے جانب سے جاری کردہ ایک حکم نامے کے مطابق ڈاکٹر شفقت خان، ایڈیشنل ڈائریکٹر آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کو انکوائری افسر مقرر کیا گیا ہے اور انہیں 15 دن کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت دئ گئی ہے۔
حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ وہ ایس ڈی ایچ ماگام میں تعینات ڈاکٹر عمران مسعود کے خلاف پیشہ ورانہ اخلاقیات کی خلاف ورزی کے حوالے سے عائد کیے گئے الزامات کی گہرائی سے انکوائری کریں گے اور اصل حقائق سب کے سامنے لائیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی محکمہ صحت میں افسران، ڈاکٹروں، طبی و نیم طبی عملہ پر خرد برد، ڈیوٹی انجام نہ دینے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ بعض اوقات یہ الزامات صحیح بھی ثابت ہوئے جن کے بعد متعلقہ عملہ کو اٹیچ کیا جاتا تھا۔ تاہم گزشتہ دنوں انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے حکمنامہ میں طبی و نیم طبی عملہ کی اٹیچمنٹ کے احکامات کو کالعدم قرار دیا۔
مزید پڑھیں: Misbehave with Doctor ڈاکٹر کے ساتھ بدسلوکی، انکوائری کمیٹی تشکیل
لوگوں کی جانب سے اٹیچمنٹ کے احکامات کو واپس لیے جانے پر لوگوں نے حکام کی سراہنا کی ہے۔ لوگوں کا ماننا ہے کہ اس سے محکمہ صحت کے حوالہ سے لوگوں کو لاحق مشکلات میں کافی کمی واقع ہوگی۔