بڈگام: مرکزی کشمیر کے بڈگام ضلع کے کھاگ علاقے میں ایک فائر اسٹیشن کیے لئے نئی عمارت تعمیر کی گئی ہے، لیکن ابھی تک اس فائر اسٹیشن پر نہ تو کوئی عملہ تعینات کیا گیا ہے اور نہ ہی کوئی فائر ٹینڈر تعینات کیا گیا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اس عمارت پر کام 2019 میں شروع کیا گیا تھا اور جو 2022 جاری تھا۔
علاقے کے لوگوں کو اس بات پر مطمئن تھے کہ انہیں فائر اسٹیشن مل گیا ہے اور اس کی عمارت کا کام بھی جلدی مکمل ہو گیا ہے، لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ کئی دفعہ اپیلوں کے باوجود کوئی فائر ٹینڈر مقرر نہیں کیا گیا۔ یہاں پر کوئی عملہ بھی تعینات نہیں کیا گیا ہے۔ مقامی لوگوں میں سے ایک زبیر احمد نے نیوز ایجنسی کشمیر نیوز ٹرسٹ کو بتایا، کہ کھاگ کے عید گاہ محلہ میں تعمیر کی گئی وسیع و عریض فائر اسٹیشن کی عمارت لوگوں کا دیرینہ مطالبہ تھا، تاہم مذکورہ فائر اسٹیشن ایک کھنڈر میں تبدیل ہو گیا ہے،کیونکہ اسے ابھی تک اس کو مکمل استعمال کے قابل نہیں بنایا گیا۔
آگ لگنے کے واقعے کی صورت میں، فائر ٹینڈر کھاگ شہر سے 16 سے 17 کلومیٹر دور بیروہ اور ماگام کے علاقوں سے کھاگ دیہات میں پہنچتے ہیں۔ خستہ حال سڑکوں اور ٹریفک کی بھیڑ کی وجہ سے، فائر ٹینڈر کو جائے حادثہ پر پہنچنے میں 2 گھنٹے سے زیادہ کا وقت لگتا ہے اور تب تک لاکھوں کی مالیت کی املاک راکھ کے انبار میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔ نئی تعمیر شدہ عمارت کھاگ کے درجنوں ملحقہ بستیوں بشمول شنگلی پورہ، پوشکر، دلواش، نصر پورہ، سوتھہارن، درنگ، خانپورہ، کھنڈے پورہ، حبر، گجرتکی وغیرہ میں رہنے والے مقامی لوگوں کے لیے راحت کی امید تھی۔
مزید پڑھیں:CCTV footage Baramulla incident بارہمولہ میں پولیس حراست سے دو ملزم فرار ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج
جوائنٹ ڈائریکٹر فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز، بشیر احمد شاہ نے اس ضمن میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اسے آپریشنل کرنے کے پابند ہیں، حالانکہ حکومت نے اسے کوئی منظوری نہیں دی ہے۔ عمارت کی کچھ اندرونی مرمت کی باقی ہے۔ ابھی تک بجلی نہیں ہے، تمام کام مکمل ہونے کے بعد اس میگا فائر اسٹیشن میں عملہ تعینات کر دیا جائے گا اور فائر ٹینڈرز کو تفویض کیا جائے گا۔واضح رہے کہ کھاگ علاقے کے اکثر گاؤں جنگل کے نزدیک ہے اور یہاں کے رہائشی پورے سال کے لئے لکڑی جمع کرتے ہیں خصوصا سرما کے لئے اور اس کے علاوہ بھی مختلف وجوہات سے یہاں آتشزدگی کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔