ETV Bharat / state

Budgam Murder Case: قتل معاملہ میں پولیس نے ملزم کے مکان کو سیز کیا - پولیس نے ملزم کے گھر کو سیز کیا

ضلع بڈگام کے سویہ بگ نامی علاقہ میں سات مارچ کو عارفہ نامی لڑکی لاپتہ ہوگئی تھی،جس کے بعد اس کہ اہل خانہ نے اس کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ میں درج کرائی،چھان بین کے بعد یہ پتہ چلاکہ عارفہ کا بے دردی سے قتل کردیا گیا ہے،پولیس نے اس معاملہ میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے ۔

پولیس نے ملزم کے مکان کو سیز کیا
پولیس نے ملزم کے مکان کو سیز کیا
author img

By

Published : Mar 14, 2023, 7:30 PM IST

پولیس نے ملزم کے مکان کو سیز کیا

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے سویہ بگ نامی علاقہ میں گزشتہ روز ایک تیس سالہ لڑکی کا بے دردی سے قتل کیا گیا،اس واقعہ کے خلاف پوری وادی میں غم و غصہ کی لہر ہے۔ حالانکہ پولیس نے اس معاملہ کے تحت نے ملزم کو گرفتار بھی کرلیا ہے،ضلع کے مختلف علاقوں میں لوگ اس واقعہ کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ اس قاتل کو سخت سزا دی جانی چاہئے تاکہ خطہ میں اس کی ایک مثال قائم ہو اور آئندہ اس طرح کا کوئی بھی معاملہ سامنے نہ آپائے۔ آج اس قتل کے خلاف بڈگام کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ عوامی حلقوں سے اس قتل کی مذمت کی جارہی ہے۔ سیاسی و سماجی کارکنوں نے کہا کہ جس درندگی کے ساتھ عارفہ کو پہلے قتل کیا گیا اور اسکے بعد جس طرح سے اس کے جسم کے ٹکڑے کرکے مختلف مقامات پر چھپائے گئے یہ واقعی حیوانیت ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا ہوا ہے اور جہاں پر قاتل نے اس واقعہ کو انجام دیا ہے پولیس نے ا سکی بھی نشاندہی کی ہے،ابھی اس معاملہ تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے سات مارچ کو عارفہ گھر سے لاپتہ ہوئی تھی اور آٹھ تاریخ کو اہل خانہ نے مسنگ رپورٹ داخل کی تھی، اسکے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کی اور شبیر وانی نامی ملزم کو گرفتار کیا ،جس نے یہ اعتراف کیا کہ اس نے ہی عارفہ کا قتل کیا ہے۔ اب پولیس نے ملزم کے گھر کو سیل کیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔

مزید پڑھیں:Budgam Murder Case دوشیزہ کے قتل کے خلاف کئی علاقوں میں احتجاج، ملزم کی جائیداد کو ضبط کرنے کا عوامی مطالبہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.