بڈگام: جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں ای ٹی وی بھارت کی خبر نے اثر ہوا ہے۔ دراصل کل ای ٹی وی بھارت کشمیر نے ایک خبر شائع کی تھی کہ بڈگام اور اس کے آس پاس کے علاقوں کے بُزرگ حضرات کو سرکاری اسکیم سے استفادہ کرنے کے لیے جدو جہد کرنی پڑ رہی ہے اور کافی تگ و دو کرنے کے بعد بھی ان کے ہاتھ مایوسی آتی ہے۔ اس رپورٹ میں ای ٹی وی بھارت نے بُزرگوں کی شکایتیں سنی تھی اور ان کی تکالیف کو قارئین کے سامنے پیش کیا تھا۔ اس بات کی خبر جب انتظامیہ کو ہوئی تو انتظامیہ حرکت میں آیا اور بُزرگوں کو فوری راحت دینے کا اعلان کرتے ہوئے آرڈر جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ اب بُزرگوں کو دور دراز سے بڈگام آنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ وہ اپنے متعلقہ پی ایچ سی میں اپنے دستاویزات کا ویریفیکیشن کروا سکتے ہیں۔ Senior Citizens Suffering Due to Administration Negligence
دراصل حکومت کی جانب سے عمر رسیدہ افراد کے لیے جاری کردہ اسکیم سے استفادہ کرنے کے لیے ضلع بڈگام میں دور دراز سے معمر افراد سرکاری دفتر آتے ہیں لیکن ان افسران کے تساہل کی وجہ وہ اسکیم کا فائدہ اٹھانے سے قاصر ہیں۔ ان معمر افراد نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا تھا کہ سرکاری افسران اپنی مرضی کے مطابق آتے ہیں اور کچھ فارم لینے کے بعد بقیہ افراد کو واپس بھیج دیا جاتا ہے جس کے سبن معمر افراد کو مایوسی ہاتھ آتی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ اولڈ پینشن اسکیم سے فائدہ ھاصل کرنے کے لیے وہ سخت سردی میں دور دراز سے بڈگام سرکاری دفتر آتے ہیں لین انہیں اپنے دستاویز ویری فائی کروانے میں ہفتوں لگ جاتے ہیں۔ ایسا ایک بار نہیں کئی بار کرنا پڑتا ہے اور کئی مراحل سے گزرنا پڑتا ہے اور کئی دنوں تک دوڑ دھوپ کرنے کے بعد بھی ان کا کام نہیں ہوتا۔
اس معاملے میں جب ای ٹی وی بھارت نے سرکاری دفتر کا دورہ کیا تو وہاں معمر افراد (مرد و خواتین) کا ہجوم نظر آیا اور جب ان سے بات کی تو اپنی پریشانی بتاتے ہوئے ان کی آنکھیں نم ہوگئیں اور چہرے پر مایوسی کے بادل چھا گئے تھے۔ جب یہ خبر ہم نے شائع کی تو انتظامیہ حرکت میں آیا اور آرڈر جاری کیا کہ اسکیم سے فائدہ حاصل کرنے کے اہل افراد کو بڈگام دفتر آنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ وہ اپنے متعلقہ پی ایچ سی سے اپنے دستاویز ویری فائی کروا سکتے ہیں۔