ETV Bharat / state

Fire Incident بڈگام آتشزدگی میں امام بارگاہ سمیت دو رہائشی مکان خاکستر - کشمیر میں آگ کے واقعات

بڈگام کے وولنہ ایچھ گام علاقے میں دوران شب آگ کے ایک واردات میں ایک امام بارگاہ اور دو رہایشی مکان کو زبردست نقصان ہوا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے تاہم خیال کیا جاتا ہے کہ شارٹ سرکٹ ہونے سے آگ لگی۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
author img

By

Published : Aug 14, 2023, 3:57 PM IST

Updated : Aug 14, 2023, 5:14 PM IST

بڈگام آتشزدگی میں امام بارگاہ سمیت دو رہائشی مکان خاکستر

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے وولنہ ایچھ گام علاقے میں دوران شب آگ کی ایک واردات میں ایک امام بارگاہ اور دو رہائشی مکان خاکستر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بڈگام کے وولنہ ایچھ گام علاقے میں دوران شب امام بارگاہ سے اچانک آگ ظاہر ہوئی جس کے شعلوں نے متصل ہی واقع دو مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔انہوں نے بتایا کہ آگ کی اس واقعہ میں امام بارگاہ مکمل طور خاکستر ہوگیا جبکہ دو مکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

ایک عینی شاہد نے بتایا کہ آگ رات کے قریب ڈھائی بجے امام بارگاہ سے ظاہر ہوئی جس کے شعلوں نے متصل مکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔انہوں نے کہا کہ امام بارگاہ مکمل طور پر خاکستر ہوگیا اور اس میں موجود تبرکات بھی اس آگ کی نذر ہوگئے۔محکمہ فائر سروس اور مقامی لوگوں نے آگ پر قابو پا کر اس کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔

مزید پڑھیں: Fire In Ganderbal گاندربل کے علاقے میں آتشزدگی

آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے تاہم خیال کیا جاتا ہے کہ شارٹ سرکٹ ہونے سے آگ لگ گئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے کارروائیاں شروع کی ہیں۔

تاہم کچھ مقامی لوگوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ فائر ٹینڈر بروقت نہیں پہنچے جس کی وجہ سے آگ کی واردات میں بڑا نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ آتشزدگی سے تاہم جانی نقصان نہیں ہوا ہے مگر مالی نقصان کروڑوں روپے میں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ کزشتہ برس کشمیر میں آتشزدگی کے 25 سو واقعات رونما ہوئے تھے۔ ان آگ کی واردات میں37 افراد ہلاک جبکہ 1700 ڈھانچوں کو نقصان پہنچا ہیں۔فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے اعداد وشمار کے مطابق سرینگر شہر میں سب سے زیادہ آتشزدگی کے واقعات پیش آئے، جس کے نتیجے میں 414 ڈھانچے کو نقصان پہنچا جبکہ 5 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

(یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

Last Updated : Aug 14, 2023, 5:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.