ETV Bharat / state

بڈگام میں غیر قانونی لکڑی ضبط: پولیس - کشمیر کے جنگلات

Illicit timber seized بڈگام پولیس نے آٹی پورہ شولی پورہ علاقہ میں ایک رہائشہ مکان سے لاکھوں روپے مالیت کی غیر قانونی لکڑی ضبط کی ہے۔ پولیس نے اس حوالے سے کیس درج کرکت تحقیقات شروع کی ہے۔

illicit-timber-worth-lacs-seized-by-budgam-police
بڈگام میں غیر قانونی لکڑی ضبط: پولیس
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 14, 2024, 10:57 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے ایک اہم کاروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپئے مالیت کی غیر قانونی لکڑی ضبط کی۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن بڈگام کو ایک مصدقہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ ایک شخص جس کی شناخت ریاض احمد ایتو ولد عبدالکریم ایتو ساکن آٹی پورہ شولی پورہ ہیں ، نے اپنے گھر پر غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی لکڑی چھپا رکھی ہے۔

  • *Illicit timber worth lacs seized by Budgam Police*.
    Budgam 14 January 2024:
    Police station Budgam recieved an information from reliable sources that one person namely *Reyaz Ahmad Itoo S/O Abdul Karim Itoo R/O Atipora Sholipora* has dumped illegally acquired timber at his home. pic.twitter.com/8CagVRwPAH

    — BUDGAM POLICE (@BudgamPolice) January 14, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">
پولیس اسٹیشن بڈگام نے اطلاع ملتے ہی کارروائی شروع کی اور ایک پولیس پارٹی تشکیل دی گئی جس نے تیزی سے کام کرتے ہوئے مذکورہ مکان پر چھاپہ مارا اور وہان سے تقربیاً 26.93 مکعب غیر قانونی لکڑی ضبط کی۔پولیس کے مطابق ملزم گھر پر چھاپہ سے قبل ہی جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تھے۔بڈگام پولیس نے اس ضبطی کے مطابق ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 15/2024 جو کہ قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولس اسٹیشن بڈگام میں درج کیا گیا اور مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

ایک اعداد و شمار کے مطابق وادی کشمیر میں تعمیراتی لکڑی کی مانگ کو پورا کرنے کے لئے سالانہ 80 لاکھ مکعب فٹ لکڑی درآمد کی جاتی ہے۔اس دوران جنگل اسمگلر جنگل سے غیر قانونی طور سے لکڑی کاٹ لیتے ہیں اور اسے بلیک مارکیٹ میں بھاری قیمتوں میں فروخت کرتے ہے۔ بتادیں کہ وادی میں تقریباً 8 ہزار مربع کلو میٹر جبکہ جموں صوبہ 12 ہزار مربع کلو میٹر پر جنگلاتی اراضی پر مشتمل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.