ETV Bharat / state

Illegal Excavation in Budgam: غیر قانونی کان کنی کے الزام میں سات افراد گرفتار - چاڈورہ بڈگام غیر قانونی کان کنی

بڈگام پولیس نے غیر قانونی کان کنی کے الزام میں سات ڈرائیوروں کو گرفتار کرکے 7گاڑیوں کو بھی سیز کر لیا ہے۔

غیر قانونی کان کنی کے الزام میں سات افراد گرفتار

author img

By

Published : Mar 7, 2023, 4:21 PM IST

بڈگام: پولیس اسٹیشن چاڈورہ کی ایک ٹیم نے غیرقانونی کان کنی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ماگرے پورہ کراسنگ پر ناکہ چیکنگ کے دوران معدنیات، جنہیں غیر قانونی طور پر نکالا گیا تھا، سے لدے 6 ڈمپر گاڑیوں کو سیز کر دیا۔ بڈگام پولیس نے گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو بھی موقع پر گرفتار کر لیا۔

بڈگام پولیس نے حراست میں لیے گئے افراد کی شناخت عنایت اللہ خان ولد عبدالعزیز خان ساکنہ لدو، کھریو۔ عبد القیوم وانی ولد جلال الدین وانی ساکنہ بٹہ پورہ، لدو۔ عابد مشتاق لون ولد مشتاق احمد لون ساکنہ شار شالی، پانپور۔ عرفات اشرف کھانڈے ولد محمد اشرف کھانڈے ساکنہ میج، پامپور۔ اعجاز احمد گنائی ولد غلام محمد گنائی ساکنہ لدو، پانپور اور مشتاق احمد کمار ولد محمد اسماعیل کمار ساکنہ لدو، پامپور کے طور پر ظاہر کی ہے۔ جبکہ ضبط کی گئی گاڑیوں کے رجسٹریشن نمبرات یوں ہیں: JK13H/ 1531 JK13G / 0535، JK01AQ / 8222، JK01AP/5777، JK13E/ 2059، JK13F/5777 ۔

بڈگام پولیس نے ضلع کے بگرو، خانصاحب علاقے میں بھی اسی طرح کی ایک اور کارروائی کے دوران پولیس اسٹیشن خانصاحب کی ٹیم نے نالہ شالی گنگا سے غیر قانونی طور پر کھدائی کرنے کے الزام کے ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے غیر قانونی طور سے کھدائی کیے گئے میٹیریل سمیت ایک ٹیرکٹر کو بھی ضبط کر لیا۔ حراست میں لیے گئے ڈرائیور کی شناخت اشفاق احمد بھٹ ولد بشیر احمد بھٹ ساکنہ شمس آباد، خانصاحب کے طور پر ظاہر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: Illegal Mining Continues in Kashmir: غیر قانونی کان کنی پر فوری روک لگائے جانے کا مطالبہ

دونوں معاملات کی نسبت بڈگام پولیس نے مقدمات 34/2023 اور 13/2023 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت بالترتیب پولیس اسٹیشن چاڈورہ اور پولیس اسٹیشن خان صاحب میں درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.