ETV Bharat / state

Collection Window Removed from Charar-e-Sharief: چرار شریف آستانہ عالیہ سے غیر قانونی طور پر چندہ جمع کرنے والی پیٹیاں ضبط - dargah and shrines jk

آستانہ عالیہ مخدوم صاحب کو چھوڑ کر وادی کشمیر کی سبھی زیارتوں اور خانقاہوں میں زائرین سے جبری اور استحصالی طریقوں سے عطیات اور چندے وصولنے والوں کے خلاف جمعرات کے روز باضابط طورپر کارروائی شروع کی گئی۔ حکام نے کارروائی انجام دیتے ہوئے جمعرات کو زیارت شریف، خانقاہ معلیٰ، چرار شریف، پکھر پورہ اور وقف بورڈ کے زیر اثر سبھی زیارتوں پر سالہا سال سے زبردستی چندے وصولنے والوں کی پیٹیاں ضبط کیں۔ illegal Collection Window Removed from Charar-i-Sharief

illegal-collection-windows-removed-from-charar-i-sharief-shrine, people hails waqf board order
چرار شریف آستانہ عالیہ سے غیر قانونی طور پر چندہ جمع کرنے والی پیٹٰیاں ضبط
author img

By

Published : Aug 18, 2022, 9:30 PM IST

Updated : Aug 19, 2022, 10:10 PM IST

بڈگام: وقف بورڈ نے بدھ کے روز ایک حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں بتایا گیا کہ وقف بورڈ کو کچھ لوگوں کے خلاف بڑی تعداد میں شکایتیں موصول ہور ہی ہیں جو زیارتوں، درگاہیوں میں زبردستی اور استحصالی طریقوں سے چندہ وصول کر رہے ہیں۔ان ہی شکایتوں کے بعد وقف بورڈ نے زیارت گاہوں اور آستانوں پر جبری اور استحصالی طریقوں سے عطیات اور چندے وصولنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی ہے۔وقف بورڈ نے آستانوں پر تعینات عملے کو واضح ہدایت جاری کی ہے کہ جو کوئی بھی خلاف ورزی کرنے کا مرتکب قرار پائے گا اُس کے خلاف نزدیکی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کیا جائے گا۔Collection Window Removed from Charar-i-Sharief

چرار شریف آستانہ عالیہ سے غیر قانونی طور پر چندہ جمع کرنے والی پیٹٰیاں ضبط

وہیں جموں وکشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں انداربی نے کہا کہ جو خودساختہ متولی درگاہیوں اور آستانون میں لوگوں سے عطیات اور چندہ وصول لیتے ہے انہیں ان درگاہوں سے نکال دیا جائے گا۔ موصوفہ نے آج چرار شریف بڈگام میں صوفی بزرگ شیخ نور الدین نورانیؒ کی درگاہ کا دورہ کیا اور وہاں حاضری بھی دی۔اس دوران انہوں نے خانقاہ فیض پناہ کا بھی جائزہ لیا۔ اس خانقاہ کی سلیب پر وائبریشن پیدا ہونے کے بعد یہ کافی وقت تک نمازیوں کے لئے بند کر دیا گیا تھا ۔انتظامیہ نے بعد میں اس کا جائزہ لینے کے بعد پہلی منزل پر نمازیوں کو نماز ادا کرنے کی اجازت دی گئی۔jk waqf board Chairperson on illegal Collection Window

درخشان اندرابی نے کہا کہ کافی شکایتیں موصول ہوئی تھیں کہ درگاہوں پر بیت سارے گھپلیں ہو رہے ہیں جس کے بعد وقف بورڈ نے یہ فیصلہ لیا ہے۔ انہوں نے کہا اس فیصلے کے بعد ان تمام افراد کو درگاہوں سے نکال دیا جائے گا جو درگاہوں میں قاہم کی گئی جگہوں سے لوگوں سے رقم وصول لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وقف بورڈ پر عزم ہے کہ جہاں پر بھی خانقاہیں اور درگاہیں ہیں انہیں خوبصورت بنایا جائے گا اور کسی بھی طرح کی کوئی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

چرار شریف آستانہ عالیہ میں تعینات وقف بورڈ کے ایڈمنسٹریٹر عبدالسلام وانی نے بتایا کہ بدھ کے روز چرار شریف آستانہ عالیہ میں زائرین سے جبری عطیات وصولنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ مذکورہ افراد نے آستانہ عالیہ کے اندر پیٹیاں رکھی ہوئیں تھیں جنہیں باضابط طورپر ضبط کیا گیا۔

وہیں بڈگام کے پکھر پورہ آستانہ عالیہ کے ایڈمنسٹریٹر غلام محی الدین نے بتایا کہ جتنے بھی افراد آستانہ عالیہ کے اندر اور باہر چندہ وصولتے تھے اُنہیں باہر کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ آستانہ عالیہ پر حاضری دینے والے زائرین میں سے دس فیصد ہی وقف بورڈ کی رسید کاٹ کر چندہ جمع کرتے تھے جبکہ باقی 80 فیصد ان لوگوں کو ہی پیسے دیتے تھے۔

مزید پڑھیں:

دریں اثنا عوامی حلقوں نے وقف بورڈ کی موجودہ چیر پرسن درخشاں اندرابی کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے زیارتگاہوں پر زائرین سے جبری وصولی کی جاتی تھی وہ ناقابل برداشت تھا ۔ آج تک کسی بھی چیرپرسن نے ان کے خلاف کارروائی عمل میں نہیں لائی لیکن درخشاں اندرابی نے ہمت کرکے وقف بورڈ کی آمدنی پر ہاتھ صاف کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر ایسا کام کیا جو تاریخ کے سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔

Last Updated : Aug 19, 2022, 10:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.