ETV Bharat / state

Amarnath Yatra امرناتھ یاترا کیمپوں اور قافلے کے روٹ کا سیکورٹی جائزہ - ہر سال امرناتھ یاترا کا انعقاد

جموں و کشمیر میں ہر سال امرناتھ یاترا کا انعقاد ہوتا ہے جس میں سینکڑوں کی تعداد میں ملک بھر سے عقیدت مند شریک ہوتے ہیں۔ Amarnath Yatra

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jun 29, 2023, 9:09 PM IST

بڈگام: ایس یچ. اجے کمار یادو، آئی جی، سری نگر سیکٹر سی آر پی ایف نے دیگر افسران کے ساتھ یاترا کے حفاظتی کیمپوں اور قافلے کے روٹ کا مکمل حفاظتی جائزہ لیا۔ امرناتھ یاترا کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایس ایچ یادو نے ذاتی طور پر افسران کے ساتھ بات چیت کی، ان کے حوصلے کو بڑھایا اور آنے والے 62 روزہ یاترا کے پروگرام سے پہلے ایک متاثر کن پیغام دیا۔

سیکیورٹی کے اس مکمل جائزے کے دوران آئی جی نے روڈ اوپننگ پارٹی کے اہم جزو، قافلے کے راستے پر تعینات اور ہنگامی پلان کی ریہرسلوں کی نگرانی کی۔ اس کے بعد کیمپ سیکورٹی کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے چوکسی اور مسلسل نگرانی پر زور دیا۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ آپریٹس کا جائزہ لیتے ہوئے آئی جی نے سی آر پی ایف کی ماؤنٹین ریسکیو ٹیموں کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔

Amarnath Yatra
Amarnath Yatra

انہوں نےکہا کہ ماؤنٹین ریسکیو ٹیم کو کسی بھی ضرورت مند یاتری کو نکالنے یا کسی غیر متوقع آفت سے نمٹنے کے لیے اسٹریٹجک مقامات پر تعینات کیا جائے گا۔ پچھلے سال سی آر پی کی ماؤنٹین ریسکیو ٹیم نے 8 جولائی کو بدقسمت بادل پھٹنے کے بعد تقریباً دو سو زائرین اور پورٹرز کو نکال لیا تھا۔ اس سال 62 دنوں کی طویل مدت پر محیط اس یاترا کے لئے آئی جی، سری نگر سیکٹر، سی آر پی ایف نے تمام ایجنسیوں کے درمیان چوکسی، تیاری اور تال میل رکھنے پر زور دیا۔

Amarnath Yatra
Amarnath Yatra

مزید پڑھیں: سالانہ امر ناتھ یاترا: یاتریوں کے پہلے قافلہ کی بیس کیمپ جموں میں آمد

ایس ایچ یادو نے کہا کہ یاتریوں کی سلامتی اور فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی گئی ہے اور ان کے سفر کے دوران ایک محفوظ ماحول پیدا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی ہے۔ ایس یچ یادو نے یاترا کی کامیابی کو یقینی بنانے میں شامل تمام جوانوں اور افسران کو اپنی نیک تمنائیں دیتے ہوئے بریفنگ کا اختتام کیا۔ انہوں نے ان کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور یاتریوں کی خدمت اور حفاظت کے لیے ان کے غیر متزلزل عزم کی ستائش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.