اطلاعات کے مطابق چاڈورہ میں دوآئیس کریم فکٹریاں اپنا کام کاج چوری سے انجام رے رہے تھیں۔ ان دونوں فکٹریوں میں روزانہ آئیس کریم بنائی جا رہی تھی جوکہ لاک ڈاؤن پروٹوکال اور کوروناوائرس وبا کے سبب عائد پابندیوں کی خلاف ورزی ہے۔ ساتھ ہی دفعہ 144 اور سوشل ڈسٹنسنگ کی بھی خلاف ورزی ہے۔
وہیں جب یہ خبر ایس ڈی ایم چاڈورہ پرنس نورالحمید کے پاس پہنچی تو انہوں نے فوری طور پر ای او میونسپل کمیٹی چاڈورہ نظیر احمد کو ہدایات دی کہ وہ ان فکٹریوں کا جائزہ لیں۔
ای او نظیر احمد ڈار میونسپل کمیٹی چاڈورہ نے اپنے ہمراہ ایک ٹیم کے ساتھ ان دونوں آئیس کریم فکٹریوں پر چھاپا مارا، جس دوران ان دونوں فکٹریوں میں آئیس کریم بنانے کا معمول کا کام کاج جاری تھا۔ دونوں فکٹریوں کو موقعے پر ہی سربہ مہر کیا گیا۔
کاروائی کے دوران وہاں جمع ہوئے لوگوں سے اپیل کی گئ کہ وہ لاک ڈاؤن اور دفعہ 144 کو ہر صورت میں عمل میں لائیں اور سماجی دوری کو یقینی بنائیں۔