ETV Bharat / state

IASOWA Distributes Blankets at District Hospital بڈگام کے ضلع ہسپتال میں مریضوں میں کمبل تقسیم - رشمی سنگھ

غریبوں اور ضرورت مندوں تک پہنچتے ہوئے، آئی اے ایس آفیسرز ویوز ایسوسی ایشن (آئی اے ایس او ڈبلیو اے) نے آج ڈسٹرکٹ ہسپتال بڈگام میں مریضوں میں کمبل تقسیم کیے۔ IASOWA Distributes Blankets at District Hospital

بڈگام کے ضلع ہسپتال میں مریضوں میں کمبل تقسیم

author img

By

Published : Sep 23, 2022, 10:33 PM IST

بڈگام: عطیہ مہم آئی اے ایس او ڈبلیو اے کی صدر ڈاکٹر امیتا مہتا، چیف سکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا کی اہلیہ کی قابل رہنمائی میں چلائی گئی اور اس کی قیادت رشمی سنگھ آئی اے ایس، کمشنر اسٹیٹ ٹیکس یونین ٹیریٹری آف جموں و کشمیر نے کی۔ اس مہم کے دوران موجود دیگر ممبران میں روچی گپتا، ڈاکٹر مہک خطیب، ڈاکٹر ارتضیٰ جیلانی اور ڈاکٹر آفرین شامل تھیں۔

بڈگام کے ضلع ہسپتال میں مریضوں میں کمبل تقسیم

ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر بڈگام ڈاکٹر فرحانہ اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ بڈگام ڈاکٹر محمد ایوب فتح بھی آئی اے ایس او ڈبلیو اے ٹیم کے ہمراہ تھے۔مہم کے دوران ممبران نے مختلف وارڈز کا بھی معائنہ کیا اور مریضوں اور اٹینڈنٹ سے بات چیت کرکے صحت کی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ IASOWA Distributes Blankets at District Hospital

اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ممبران کو ادارہ صحت کی مجموعی کارکردگی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا۔اس پہل کے بارے میں بات کرتے ہوئے، رشمی سنگھ نے کہا کہ اس کا مقصد معاشرے کے پسماندہ اور تمام کمزور طبقات تک پہنچنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ایسوسی ایشن کے ذریعہ شروع کیے گئے کاموں کو آگے بڑھاتے ہوئے آج بڈگام میں مریضوں میں کمبل تقسیم کیے گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح کی سرگرمیاں اور عطیہ کی مہم UT کے دیگر اضلاع میں منعقد کی جا رہی ہے۔

ممبران نے بتایا کہ IASOWA جموں میں ایک تعلیمی مرکز کو بھی گود لے رہا ہے تاکہ پسماندہ بچوں کی مدد کی جاسکے اور انہیں اپنی پڑھائی اور کیریئر میں ترقی کے لیے جو بھی مدد درکار ہو وہ فراہم کی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد اس خیراتی کام کو برقرار رکھنا اور آگے بڑھانا ہے اور عظیم سماجی مقصد کے لیے اس ایسوسی ایشن میں شامل ہونے کے لیے زیادہ سے زیادہ اراکین کو شامل کرنا ہے۔ IASOWA Distributes Blankets Among Patients at District Hospital Budgam

یہ بھی پڑھیں: Nasha Mukt Rally Organised at Budgam کھاگ بڈگام میں 'نشہ مکت بھارت ابھیان' ریلی کا اہتمام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.