ETV Bharat / state

Hybrid Militant and Associate Arrested بڈگام میں ہائبرڈ عسکریت پسند اور معاون گرفتار، پولیس - بڈگام پکھرپوری میں ملیٹینٹ معاون گرفتار

سکیورٹی فورسز نے بڈگام کے پکھرپور علاقہ میں ایک ہائی برڈ عسکریت پسند اور اس کے ایک معاون کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے ان کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا ہے۔

hybrid-militant-and-associate-arrested-in-pakharpora-of-budgam
بڈگام میں ہائی برڈ عسکریت پسند اور معاون گرفتار، پولیس
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 8, 2023, 6:03 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں سکیورٹی فورسز اور پولیس نے ایک ہائی برڈ عسکریت پسند اور اس کے ایک معاون کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار افراد کی شناخت تنویر احمد بٹ اور یاور مقبول گنائی کے بطور ہوئی ہے۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے پکھر پور علاقہ میں ایک ہائی برڈ عسکریت پسند اور اس کے ایک معاون کو گرفتار کیا ہے۔ ہائی برڈ عسکریت پسند کی شناخت تنویر احمد بٹ جبکہ اس کے ساتھی معاون کی شناخت یاور مقبول گنائی ولد محمد مقبول گنائی ساکن کراپورہ چرار شریف کے بطور ہوئی ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش سے منکشف ہوا ہے کہ گرفتار شدگان کالعدم عسکریت پسند تنظیم ایل ای ٹی/ٹی آر ایف کے بینر تلے پاکھر پورہ علاقے میں کام کر رہے تھے۔ گرفتارشدگان کے قبضے سے ایک پستول، ایک پستول میگزین، 9 راؤنڈز اور دیگر مجرمانہ مواد برآمد ہوا ہے۔ پولیس نے قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن چرار شریف میں دونوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: Hybrid Militant Arrested in Srinagar: سرینگر میں ایک مبینہ عسکریت پسند گرفتار

واضح رہے کہ سرینگر پولیس نے گزشتہ روز شہر سے ایک مبینہ عسکریت پسند کو گرفتار کیا ہے گرفتار شدگان کی شناخت محمد یاور کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے حراست میں لئے شخص کی تحویل سے ایک ہتھ گولہ بھی بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.