ETV Bharat / state

بڈگام : سڑکوں پر برفباری، انتظامیہ کی ناقص کارکردگی منظر عام - انتظامیہ کی ناقص کارکردگی

بیروہ کے بس اسٹینڈ سے بھی پوری طرح برف نہیں ہٹائی گئی۔ جس سے گاڑیوں کو میں روڈ پر ہی رکنا پڑ رہا ہے۔ جو ٹریفک جام کا سبب بنا ہوا ہے۔

انتظامیہ کی ناقص کارکردگی منظر عام
انتظامیہ کی ناقص کارکردگی منظر عام
author img

By

Published : Jan 8, 2021, 10:56 AM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں برفباری کے پیش نظر گاوں کو شہر سے جوڑنے والی سڑکوں پر چار دن بعد برف ہٹائی گئی، جس کی وجہ سے انتظامیہ کی ناقص کارکردگی منظر عام پر آئی ہے۔

سڑکوں پر برفباری کی وجہ سے کھاگ، بیروہ، آریزال، خان صاحب اور پکھر پورہ علاقوں کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ وہیں تحصیل ہیڈکوارٹر کو ضلع ہیڈ کوارٹر سے جوڑنے والی رابطہ سڑکوں سے برف ہٹائی گئی ہے مگر ان پر فی الحال صرف ایک گاڑی کے چلنے کی گنجائش ہے۔

انتظامیہ کی ناقص کارکردگی منظر عام

بیروہ کے بس اسٹینڈ سے بھی پوری طرح برف نہیں ہٹائی گئی۔ جس سے گاڑیوں کو مین روڈ پر ہی رکنا پڑ رہا ہے۔ جو ٹریفک جام کا سبب بنا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے
کشمیر: موسم میں بہتری، قومی شاہراہ ہنوز بند

کل بعد دوپہر اگر چہ موسم نے کروٹ بدلی اور لگاتار برفباری کے بعد دھوپ کھلی۔ جس کے باوجود انتظامیہ سڑکوں سے برف صاف کرنے میں ناکام رہا۔ چلے کلان ہونے کی وجہ سے آج برف جم گئی ہے۔ جس کی وجہ سے برف ہٹانے میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے مختلف ورک سپر وائیزرز اور جے ایز سے ٹیلی فون پر بات کی تو انھوں نے بتایا کہ ہم کل صبح سے ہی کام کر رہے ہیں اور برفباری بہت زیادہ ہو رہی ہے۔ جس کو صاف کرنے میں قافی وقت صرف ہو رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.