ETV Bharat / state

بڈگام: وانگواس میں بھیانک آتشزدگی، نصف درجن مکانات خاکستر

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ونگواس علاقے میں بھیانک آتشزدگی کے دوران تقریباً نصف درجن مکانات خاکستر ہو گئے۔

وانگواس، بڈگام میں بھیانک آتشزدگی، نصف درجن مکانات خاکستر

author img

By

Published : Nov 11, 2021, 8:03 PM IST

ضلع بڈگام کے دور اُفتادہ علاقہ وانگواس میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ایک رہائشی مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً دیگر پانچ مکانات کو اپنی زد میں لے لیا۔

مقامی باشندوں کے مطابق آگ اس قدر بھیانک تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے ہی چھ مکان اس کی زد میں آگئے۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ کے پہنچنے میں دیری کی وجہ سے آگ نے بھیانک تباہی مچائی۔

اس بھیانک آتشزدگی کے دوران نصف درجن کے قریب رہائشی مکانات خاکستر ہو گئے جبکہ ان میں موجود لاکھوں روپے کا مال و اسباب بھی راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے۔ تاہم اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: ضلع اسپتال بڈگام پارکنگ نہ ہونے سے تیمارداروں کو دقتوں کا سامنا

مقامی باشندوں نے انتظامیہ سے متاثرہ افراد کی بازآبادکاری اور امداد کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.