ETV Bharat / state

Kashmiri Nurse Bags Florence Nightingale Award کشمیری نرس ’فلورنس نائٹنگیل‘ ایوارڈ سے سرفراز

صدر جمہوریہ نے دہلی میں ایک تقریب کے دوران وسطی کشمیر سے تعلق رکھنے والی ایک نرس کو ’’فلورنس نائٹنگیل‘‘ ایوارڈ سے سرفراز کیا۔

کشمیری نرس ’فلورنس نائٹنگیل‘ ایوارڈ سے سرفراز

author img

By

Published : Jun 23, 2023, 2:52 PM IST

کشمیری نرس ’فلورنس نائٹنگیل‘ ایوارڈ سے سرفراز

بڈگام (جموں و کشمیر) : وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام سے تعلق رکھنے والی ایک نرس - فردوسہ جان - جو شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (SKIMS) صورہ میں گزشتہ دو دہائیوں سے کام کر رہی ہے کو ’’فلورنس نائٹنگیل‘‘ ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ہے۔ فردوسہ اس وقت سرینگر کے باغ مہتاب میں رہائش پذیر ہیں تاہم وہ ضلع بڈگام کے چرارِ شریف علاقے کی رہائشی ہے۔ جمعرات کو دہلی میں انہیں اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔

فردوسہ جان کو کووڈ 19 کے دوران گراں قدر خدمات انجام دینے کے لیے یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ معاشرے میں منشیات کے مضر اثرات اور دماغی صحت کے مسائل سے متعلق آگاہی کے لیے بھی ان کے غیر معمولی کام کے اعتراف میں انہیں اس اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔ فردوسہ نے فون پر اپنے احساسات کا ٓاظہار کرتے ہوئے کہا کہا کہ وہ یہ ایوارڈ حاصل کرنے پر بے حد خوش اور مطمئن ہیں، انہوں نے کہا: ’’اس (ایوارڈ) سے آپ کو یہ احساس ہوتا ہے کہ آپ کے کاموں اور محنت کو تسلیم کیا جا رہا ہے اور حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ: ’’میں نے تعلیمی اداروں میں بیداری پروگرامز منعقد کیے ہیں تاکہ نوجوانوں کو منشیات کی لت کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے اور ذہنی بیماریوں سے لوگوں کو بیدار کیا جا سکے کیونکہ کشمیر میں ذہنی تناؤ کی وجہ سے نفسیاتی امراض کے معاملات میں اضافہ ہو رہا ہے۔‘‘

فردوسہ پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر رہی ہے اور ان کےتحقیقی مکالے کئی جریدوں میں شائع ہوچکے ہیں۔ فردوسہ کو سکمز صورہ کے کالج آف نرسنگ میں ایک سال کی مدت کے لیے بطور ٹیچر بھی تعینات کیا گیا ہے۔ فردوسہ جان نے ایوارڈ حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور نرسوں کے نام اپنے پیغام میں کہا: ’’اپنے کام میں ایمانداری اور ہمدردی کا جزبہ رکھا جانا چاہئے اور مریضوں کی معیاری دیکھ بھال پر توجہ مرکوز کی جانی چاہیے۔‘‘ فردوسہ کے مطابق ’’یہ صرف ایک مریض کو انجیکشن دینے سے نہیں ہوگا بلکہ یہ نرسنگ کے پیشے کو صحیح معنوں میں استعمال کرنے سے ہوگا۔

مزید پڑھیں: Kashmiri Doctor To Be Honoured in UK: کشمیری نژاد ڈاکٹر ناستی کو برطانیہ میں ایوارڈ دیا جائے گا

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے جمعرات کو راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران نرسنگ پیشہ ور افراد کو سال 2022 اور 2023 کے لیے نیشنل فلورنس نائٹنگیل ایوارڈز سے سرفراز کیا۔ واضح رہے کہ نیشنل فلورنس نائٹنگل ایوارڈ کا آغاز 1973 میں کیا گیا اور یہ ایوارڈ وزارت صحت اور خاندانی بہبود، حکومت ہند کی جانب سے نرسوں کی شاندار کارکردگی اور خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.