ETV Bharat / state

Habitual Offenders Booked in Budgam: سڑک پر کوڑا پھینکنا پڑا مہنگا، دو افراد کے خلاف مقدمہ درج

اچھگام، بڈگام میں عوامی مقامات پر عادتاً کوڑا کرکٹ پھینکنے والے دو افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔ Serial Offenders Booked in Budgam

کوڑا
کوڑا کرکٹ
author img

By

Published : Jan 18, 2023, 12:17 PM IST

Updated : Jan 18, 2023, 12:26 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں اپنی نوعیت کے ایک منفرد کارروائی کے تحت ضلع کے اچھگام علاقے میں سڑک کنارے کچرا اور کوڑا پھینکنے پر اچھگام علاقے کے دو رہائشیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایک پولیس آفیسر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں افراد کے خلاف پولیس اسٹیشن بڈگام میں آئی پی سی (IPC) کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس آفیسر نے کہا کہ دونوں افراد کے خلاف سڑک پر کچرا پھینکنے، قانون کی خلاف ورزی کرنے اور امراض پھیلانے کے اسباب پیدا کرنے کی پاداش میں چالان کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف، ہماری پنچایتیں دیہات کی صفائی کے لیے لگاتار کام کر رہی ہیں، وہیں دوسری طرف ایسے غیر ذمہ دار افراد سڑکوں پر کوڑا کرکٹ پھینک رہے ہیں۔ ایسے افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ضلع انتظامیہ دیہات کو 100 فیصد صاف و شفاف بنائے رکھنے کو یقینی بنانے کے لیے ’’مشن موڈ‘‘ پر کام کر رہی ہے۔

Last Updated : Jan 18, 2023, 12:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.