ETV Bharat / state

Tourist Detained In Srinagar Airport: لائیو راؤنڈ کے ساتھ گجراتی سیاح سرینگر ہوائی اڈے سے گرفتار - لائیو راوئنڈ انساس رائفل

سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ڈراپ گیٹ کے ایکسرے بوتھ نمبر 5 پر اسکرینگ کے دوران ایک گجراتی سیاح سے انساس رائفل کا ایک لائیو راؤنڈ برآمد کیا گیاTourist Detained In Srinagar Airport ہے۔سیاح کو مزید تفتیش کے لیے پولیس چوکی ہمہامہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

gujarat-tourist-detained-with-live-round-of-insas-at-srinagar-airport
لائیو راوئنڈ کے ساتھ گجراتی سیاح سرینگر ہوائی اڈے سے گرفتار
author img

By

Published : May 3, 2022, 6:13 PM IST

بڈگام:گجرات کے سیاح کو چیکنگ کے دوران سرینگر ہوائی اڈے پر انساس رائفل کا ایک لائیو راؤنڈ برآمد کیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ منگل کو گجرات کے ایک سیاح کو سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ڈراپ گیٹ پر اس کے سامان سے انساس رائفل کا لائیو راؤنڈ برآمد ہونے کے بعد حراست میں لیا گیا۔ Tourist Detained In Srinagar Airport

ڈراپ گیٹ کے ایکسرے بوتھ نمبر 05 پر سامان کی اسکریننگ کے دوران شیلیش کمار پانڈیا نامی ایک مسافر کے قبضے سے انساس رائفل کا ایک لائیو راؤنڈ برآمد کیا ہوا ہے جس نے اسے بیگ میں چھپایا تھا۔

تفصیلات کے مطابق شیلیش کمار پانڈیا ولد گجانند ساکن نواگم-2، پنچ محل، گجرات، گو فسٹ فلائٹ G8-386 کے ذریعے سرینگر سے ممبئی جا رہا تھا۔مذکورہ سیاح 26 اپریل کو انڈیگو کی پرواز 6E-6351 کے ذریعے ممبئی سے مزید 08 افراد کے ساتھ وادی پہنچا تھا۔

مزید پڑھیں:

تفتیش کے دوران ملزم نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے یہ لائیو راؤندمشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں ملا تھا۔ ایک افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سیاح کو مزید تفتیش کے لیے پولیس چوکی ہمہامہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.