ETV Bharat / state

Grenade Attack in Budgam & Srinagar: بڈگام اور سرینگر میں گرینیڈ حملہ، ایک شخص زخمی

author img

By

Published : Aug 15, 2022, 9:17 PM IST

Updated : Aug 15, 2022, 10:49 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے علاقے چاڈورہ گوپال پورہ میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے گرینیڈ حملہ کیا۔ اس حملے میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ وہیں مشتبہ عسکریت پسندوں نے پولیس کنٹرول روم (پی سی آر) کشمیر کے باہر گرینیڈ پھینکا۔ اس حملے میں ایک پولیس اہلکار کے معمولی طور پر زخمی ہوا ہے۔ Grenade Attack in Budgam & Srinagar

Grenade attack  in budgam , one person injured
بڈگام میں گرینیڈ حملہ، ایک شخص زخمی

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے علاقے چاڈورہ گوپال پورہ میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے گرینیڈ حملہ کیا۔ اس حملے میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ اس کے علاوہ مشتبہ عسکریت پسندوں نے پولیس کنٹرول روم سرینگر کے باہر بھی آج دیر شام گرینیڈ پھینکا۔اس حملے میں ایک پولیس اہلکار کے معمولی طور پر زخمی ہوا ہے۔Grenade Attack in Budgam & Srinagar

بڈگام اور سرینگر میں گرینیڈ حملہ، ایک شخص زخمی

تفصیلات کے مطابق عسکریت پسندوں نے گوپال پورہ بڈگام میں اقلیتی برادری کے گھر پر گرینیڈ پھینکا۔ اس حملے میں 20 سالہ کرن کمار سنگھ ولد انیل کمار ساکن گوپال پورہ زخمی ہوا ہے۔زخمی شخص کو سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس لے جایا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔دریں اثناء پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، وہیں حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے پورے علاقے کو محاصرے میں لیا۔

grenade-attack-in-budgam-one-person-injured

وہیں دوسرا گرینیڈ حملہ آج تقربیاً ساڑے نو بجے سرینگر کے پولیس کنٹرول روم کے پاس رونما ہوا۔ایک سینیئر پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ نامعلوم عسکریت پسندوں نے تقریباً 9:30 بجے پی سی آر کشمیر کے باہر گرینیڈ پھینکا۔ اس حملے میں ایک اہلکار کو معمولی چوٹیں آئیں ہے۔"اُن کا مزید کہنا تھا کہ"علاقے کو محاصرے میں لے لیا گیا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

Last Updated : Aug 15, 2022, 10:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.