ETV Bharat / state

بڈگام: سرکاری ملازم رشوت لیتے ہوئے گرفتار - رنگے ہاتھوں دبوچ لیا

ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں بی ڈی او دفتر میں کام کر رہے سی آئی سی آپریٹر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

بڈگام: رشوت لیتے ہوئے سرکاری ملازم رنگے ہاتھوں گرفتار

author img

By

Published : Jul 10, 2020, 9:04 PM IST

وسطی کشمیر میں ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں جمعہ کو بی ڈی او دفتر میں بحیثیت سی آئی سی آپریٹر کام کر رہے ایک شخص کو 4400 روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق چاڈورہ کے بی ڈی او دفتر میں کام کر رہے ایک آپریٹر نے ایک شخص سے ایس بی ایم کے تحت رقم واگزار کرانے کے عوض میں رشوت طلب کی تھی۔

مذکورہ شخص نے اے سی بی کو اس کی شکایت کی جس کے بعد ایس بی ایم نے کارروائی کرتے ہوئے سرکاری ملازم کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں دبوچ لیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سرکاری ملازم نے اس کام کے عوض اُس شخص سے 4400 روپے طلب کیے تھے جسے ایس بی ایم نے رنگے ہاتھوں دھر لیا۔

اس ضمن میں پولیس نے معاملہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.