ETV Bharat / state

From The Brink Of Despair To Sporting Success ایک پیر سے معذور گوہر واٹر اسپورٹس میں اپنی پہچان بنانے کیلئے کوشاں

author img

By

Published : Jul 14, 2023, 6:11 PM IST

جموں وکشمیر کے ضلع بڈگام کے گوہر جسمانی معذور ہونے کے باوجود سخت مشقت کے ساتھ اپنے کوچ کی زیرنگرانی پیرا کینوینگ کی تربیت حاصل کررہے ہیں۔

ایک پیرسے محروم گوہر واٹراسپورٹس میں اپنی پہچان بنانے کیلئے کوشاں

جموں و کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے کینی ہامہ علاقے کے رہنے ایک پیر سے محروم گوہر اس وقت سخت محنت کرکے خود کو آنے والے پیرا کینوننگ کے قومی مقابلے کے لئے تیار کررہا ہے۔گزشتہ برس گوہر نے شائقین کو حیران کر دیا تھا۔جب اس نے بھوپال میں منعقد پیرا کینوینگ کے ایک مقابلے میں اپنی بھر پور صلاحیت کا مظاہرہ کر کے چوتھی پوزیشن حاصل کی تھی۔

دراصل سال 2002 میں گوہر ایک حادثہ کا شکار ہو گئے تھے۔جس میں یہ اپنی دائیں پیر سے معذور ہوگیا۔حادثے کے بعد گوہر برسوں تک اپنے گھر کی چار دیواری کے اندر بھیٹنے پر مجبور رہے۔ ایسے میں یہ نہ صرف احساس کمتری اور مایوسی کے شکار ہوئے، بلکہ گوہر نےجینے کی امید بھی کھو دی۔ اس نوجوان کی زندگی میں ایک ایسا وقت بھی آیا تھا جب اس نے اپنی زندگی کا خاتمے کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔لیکن قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔گوہر کی ملاقات بین الاقوامی واٹر سپورٹس کھلاڑی اور کوچ بلقیس میر سے ہوئی۔ بلقیس میر کے حوصلے اور ہمیت نے گوہر کو جینے کی نہ صرفا امید دلائی دی بلکہ زندگی میں آگے بڑھنے کا حوصلہ بھی دیا۔

گزشتہ برس سے یہ گوہر واٹر سپورٹس کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔سپورٹس میں ہی اپنے مستقل کو سنوارنے کی امید لئے اب یہ کھلاڑی اپنی جسمانی کمزور کو آڑے آنے نہیں دے رہا ہے۔ یہ ہر روز بڈگام سے سرینگر کا سفر کر کے یہاں عام کھلاڑیوں کی طرح ہی تربیت کے ہر مرحلے میں محنت اور کڑی مشقت کرتا ہے۔ایسے میں انہیں یہاں نہ صرف بہترین کوچنگ فراہم کی جارہی ہے بلکہ تربیت پارہے دیگر عام کھلاڑیوں کی جانب سے بھی بھر پور تعاون حاصل ہورہا ہے۔گوہر کہتے ہیں کہ بلقیس میر نے ہر موڑ پر نہ صرف میری رہنمائی کی بلکہ بہترین ٹریننگ کے ساتھ ساتھ مالی تعاون بھی فراہم کیا۔

انسان کو زندگی میں کبھی ایسے بھی وقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔جب ہر خواب ٹوٹتا ہوا محسوس ہوتا ہے اور امید کی کرن نظر نہیں آتی ہے ۔اکثر افراد ایسی صورتحال میں دل برداشتہ ہوکر خود کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیتے ہیں۔لیکن گوہر جسے حوصلہ مند اور مثبت سوچ کے نوجوان اپنی جسمانی کمزوری کے باوجود بھی مشکل وقت کو مات دیتے ہوئے آگے بڑھ جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:Snake Man Of Kashmir وادی کشمیر کا سنیک مین

بلقیس میر کہتی ہے کہ گوہر ایک ایسا خاص کھلاڑی ہے، جس میں لوہا منوانے کی بھر پور صلاحیت موجود ہیں۔ہاں چلینجز ضرور ہیں،لیکن یہ اپنے پختہ عزم اور ہمت سے درپیش مشکلات کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنے مستقبل کی جانب دیکھ رہے ہیں۔ دنیا کے ہر کامیاب شخص کے پیچھے کسی کی حوصلہ افزائی اور کچھ کر دکھانے کا تجسس ہوتا ہے۔جو ناممکن کو بھی ممکن بنادیتا ہے۔ایسے میں گوہر ان لوگوں کے لئے مشعل راہ ہے، جو زندگی میں آنے والے مشکلات سے ڈر کر جینے کی امید چھوڑ دیتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.