وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کی تھانہ چاڈورہ پولیس نے سرکاری اراضی پر غیرقانونی کھدائی کرنے کے معاملہ میں چار افراد کو گرفتار کرلیا، اس کے علاوہ پولیس نے ایک جےسی بی میشن، تین ٹپر گاڑیاں بھی ضبط کی ہیں۔Budgam police arrested four people in illegal mining case
گرفتار شدہ افراد کی شناخت فاروق احمد ولد عطا محمد ساکن نمبلہ بارہ مولہ، نذیر احمد صوفی ولد محمد عبداللہ ساکن حشرو، ریاض احمد بھٹ ولد عبدالرحمن بھٹ ساکن حشرو، شوکت احمد بھٹ ولد فیاض احمد بھٹ ساکن یاریکلان چاڈورہ کے طور پر کی گئی جبکہ ضبط کیے گئے ٹپرز کے رجسٹریشن نمبر ہے، (JK01F-4653) (JK04C-4771) (JK01AJ-6433) ہیں، اس معاملے سے متعلق ایک ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:Illegal Mining in Budgam بڈگام میں معدنیات کی غیر قانونی کھدائی میں ایک شخص گرفتار