ETV Bharat / state

ٹینڈر فراڈ کیس میں جے کے بینک کے سابق چیئرمین گرفتار - پرویز نینگرو

جے کے بینک کے سابق چیئرمین پرویز احمد نینگرو پر الزام ہے کہ ان لوگوں نے ممبئی میں قائم میسرس سیلا سولیوشنس پرائیویٹ لمیٹڈ کو ہاؤس کیپنگ کے ٹینڈر دیے تھے جبکہ ٹینڈرنگ کے اصولوں پرعمل نہیں کیا گیا تھا۔

jammu and kashmir bank
جے کے بینک
author img

By

Published : Apr 3, 2021, 7:23 PM IST

Updated : Apr 3, 2021, 7:54 PM IST

اینٹی کرپشن بیورو نے ہاؤس کیپنگ میں ٹینڈر دھوکہ دہی کے معاملے میں جموں و کشمیر بینک کے سابق چیئرمین پرویز احمد نینگرو کو باضابطہ طور پر گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پرویز نے ممبئی کی ایک کمپنی کو اصولوں کے خلاف ٹینڈر دیا تھا۔ اس ٹینڈر کی وجہ سے بینک کو 62956575 روپے کا نقصان ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق پرویز اور دیگر چار افراد کے خلاف یہ مقدمہ گذشتہ سال اکتوبر میں درج کیا گیا تھا۔ ان پر الزام ہے کہ ان لوگوں نے ممبئی میں قائم میسرس سیلا سولیوشنس پرائیویٹ لمیٹڈ کو ہاؤس کیپنگ کے ٹینڈر دیے تھے جبکہ ٹینڈرنگ کے مناسب اصولوں پر عمل نہیں کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نامعلوم افراد نے بینک کی کیش گاڑی کو لوٹ لیا

اسی وجہ سے بینک کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ اب آج اے سی بی کی ٹیم نے پرویز نینگرو کے گھر پر چھاپہ مارا اور انہیں گرفتار کر لیا ہے۔ معاملے میں تحقیقات جاری ہیں۔

Last Updated : Apr 3, 2021, 7:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.