ETV Bharat / state

بڈگام: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے پانچ دکاندار گرفتار - بڈگام پولیس کی کارروائی تین دکاندار گرفتار

بڈگام پولیس کورونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مسلسل کاروائی کر رہی ہے۔ مہم کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے آج پانچ دکانداروں کو گرفتار کر لیا ہے۔

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے پانچ دکاندار گرفتار

author img

By

Published : May 17, 2021, 8:19 PM IST

پولیس نے اس تعلق سے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ 'ان دکانداروں نے کرفیو کہ خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی دکانیں کھول رکھی تھیں۔ گرفتار شدہ دکانداروں کی شناخت کرال پورہ کے طارق احمد، عبدالرشید گوگو کے شہباز احمد، محمد اشرف اور کانیہامہ کے ارشد قادر کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے لوگوں سے اپیل کی کہ 'کورونا گائڈ لائنز پر عمل کریں اور غیر ضروری طور پر اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں تاکہ کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے میں مدد ملے۔

واضح رہے کہ جموں کشمیر میں کورونا وائرس کے معاملوں میں لگاتار اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ضلع بڈگام میں بھی کورونا وائرس کافی تیزی سے پھیل رہا ہے۔

سڑکوں پر لوگوں کی نقل و حرکت کو کم کرنے کے لیے ضلع بھر میں کورونا کرفیو نافذ ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف لگاتار کاروائی جاری ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.