ETV Bharat / state

غیرقانونی ریت کی کانکنی کرنے کے الزام میں 5 افراد گرفتار

بڈگام میں ریت اور باجری کی غیرقانونی کان کنی اور منتقلی کے الزام میں 5 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

غیرقانونی ریت کی کانکنی کرنے کے الزام میں 5 افراد گرفتار
غیرقانونی ریت کی کانکنی کرنے کے الزام میں 5 افراد گرفتار
author img

By

Published : Apr 20, 2021, 10:38 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے غیرقانونی ریت کی کانکنی کے الزام میں 5 افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے جو ریت اور باجری کو غیرقانونی طور پر منتقل کررہے تھے۔

غیرقانونی ریت کی کانکنی کرنے کے الزام میں 5 افراد گرفتار
غیرقانونی ریت کی کانکنی کرنے کے الزام میں 5 افراد گرفتار

خانصاحب پولیس اسٹیشن کی ایک ٹیم نے غیرقانونی طور پر ریت اور باجری کی منتقلی کرنے والے 02 ٹِپرس اور 04 ٹریکٹرز کو ضبط کرلیا جبکہ یہ ریت اور باجری سے بھرے ہوئے تھے اور نالہ شالی گنگا دریگام سے جارہے تھے۔

خانصاحب پولیس نے جن 5 افراد کو گرفتار کیا ہے ان کی شناخت فاروق احمد میر ولد عبدالرحمان میر ساکن بڈگام، نور محمد بھٹ ولد محمد مقبول بھٹ ساکن آری گام بڈگام، شوکت احمد ملہ ولد غلام احمد ملہ ساکن دریگام آرم پورہ، محمد عاشق گنائی ولد غلام حسن گنائی ساکن کالچی پورہ بڈگام اور غلام حسن میر ولد عبدالغنی میر ساکن بگرو بڈگام کے طور پر کی گئی۔

اس ضمن میں پولیس نے ایف آئی آر نمبر 55/2021 کے تحت مجرمین کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.