اس میٹنگ کی صدارت پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اشرف ملک نے کی۔ میٹنگ میں اے ڈی سی بڈگام اور ایس ایس پی بڈگام کے علاوہ محکمہ آر اینڈ بی اور محکمہ پی ڈی ڈی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں مقدمہ بازوں کو بر وقت انصاف فراہم کرنے کے طریقوں پر گفتگو ہوئی اور اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس کے ڈھانچے اور دیگر مسائل پر بھی بات چیت ہوئی۔
میٹنگ میں ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی بڈگام کی سکریٹری نے بھی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: بڈگام: پولیس نے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کیا
میٹنگ کے دوران پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بڈگام نے شرکاء پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ عدالتی نظام کی ترقی اور بہتری کے لئے عدالتوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرس کے مابین ہم آہنگی کو ہموار کرے۔
واضح رہے چیف جسٹس جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے سات جولائی دو ہزار اکیس کو ضلعی عدالتوں کو ہدایت جاری کی تھی کہ وقتاً فوقتاً کو آرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس طلب کرکے انصاف کے نظام کی فراہمی کے لئے بات کرے۔