ETV Bharat / state

بڈگام: دو مختف مقامات پر آتشزدگی - خان پورہ کھاگ میں بھی آتشزدگی

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں آتشزدگی کے دو الگ الگ واقعات میں گائے کے طبیلے جل کر خاکستر ہو گئے۔

Budgam
Budgam
author img

By

Published : Oct 8, 2020, 10:05 AM IST

پہلے معاملے میں چاڈورہ علاقے میں ایک دو منزلہ طبیلہ آگ لگنے سے خاکستر ہو گیا۔ اس طبیلے کی اوپری منزل میں اس کا مالک رہائش پذیر تھا جو اب بے گھر ہو گیا ہے۔

دودھ کھتو کے بشیر احمد ڈار ولد نظیر احمد ڈار کے گھر میں شارٹ سرکٹ ہونے سے آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی زد میں لے لیا۔

اس دوران گھر کے افرادِ خانہ جو اوپری منزل میں رہائش پذیر تھے اپنی جان بچانے میں کامیاب ہو گئے اور ساتھ ہی نچلی منزل میں موجود مویشیوں کو بھی بچا لیا گیا۔

آگ کو دیکھتے ہی آس پڑوس کے لوگ جمع ہو گئے اور آگ بجھانے میں لگ گئے لیکن ناکام رہے۔ اس دوران فائر بریگیڈ کو موقع پر بلایا گیا جس نے بعد میں یہاں پہنچ کر آتشزدگی پر قابو پایا لیکن اس سے پہلے یہ دومنزلہ گائے خانہ مکمل طور پر خاکستر ہو گیا۔ آتشزدگی کے اس حادثہ میں جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے لیکن مالی نقصان کے طور پر دو منزلہ طبیلہ خاکستر ہو گیا۔

وہیں ایک دوسرے واقعے میں بڈگام کے خان پورہ کھاگ میں گائے خانے میں آتشزدگی سے طبیلہ پوری طرح خاکستر ہو گیا۔ خان پورہ کھاگ باشندہ ظفر علی خان ولد غلام حسن خان کے طبیلے میں آگ لگنے سے وہ مکمل طور پر خاکستر ہو گیا۔ مقامی لوگوں نے آتشزدگی پر قابو پانے کی کوشش کی۔ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.