ETV Bharat / state

دہلی میں گرفتار شدہ افراد کے ارکان خاندان کا بڈگام میں احتجاجی مظاہرہ - بڈگام میں احتجاجی مظاہرہ

بڈگام ضلع کے جن تین افراد کی گرفتاری دلی کے شکرپور علاقے سے عمل میں لائی گئی تھی ان کی شناخت نصراللہ پورہ بڈگام کے ریاض احمد راتھر ولد محمد شفیع راتھر، شبیر احمد گوجری ولد عبدالکریم گوجری اور گوندی پورہ بڈگام کے محمد ایوب پٹھان ولد محمد عبداللہ پٹھان کے طور پر کی گئی۔

Family members of those arrested in Delhi, protest in Budgam
دہلی میں گرفتار شدہ افراد کے ارکان خاندان کا بڈگام میں احتجاجی مظاہرہ
author img

By

Published : Dec 12, 2020, 10:43 PM IST

دہلی کے شکرپور علاقہ میں گرفتار شدہ تین افراد کے خاندان نے آج بڈگام قصبہ میں بی جے پی ریلی کے دوران زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔

دہلی میں گرفتار شدہ افراد کے ارکان خاندان کا بڈگام میں احتجاجی مظاہرہ

بڈگام کے جن تین افراد کو دہلی پولیس نے گرفتار کیا ہے ان کے افرادِ خانہ نے آج بی جے پی ریلی کے دوران جوں ہی مرکزی وزراء نے شرکت کی اچانک احتجاج شروع کردیا۔ احتجاج کرنے والوں میں بچے، خواتین اور بوڑھے افراد شامل تھے۔

احتجاجی مظاہرہ کے دوران دہلی پولیس کے خلاف خوب نعرے بازی کی گئی اور بی جے پی رہنماؤں سے گرفتار شدہ افراد کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا گیا لیکن کسی بھی رہنما نے ان کی بات پر توجہ نہیں دی۔ احتجاجی اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھامے ہوئے تھے جس پر "ہمیں انصاف دو" درج تھا۔

مظاہرین نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم یہاں انصاف کی آواز بلند کرنے آئے تھے اور امید ہے کہ ہمیں انصاف ملے گا‘۔ انہوں نے کہا کہ ’ہمارے بچوں کو پھنسایا جا رہا ہے، وہ بے قصور ہیں اور عسکریت پسند تنظیموں یا جماعتوں کے ساتھ ان کا کوئی واسطہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ لوگ کچھ کام سے دہلی گئے تھے تاہم انہیں پولیس نے گرفتار کرلیا۔ تینوں افراد بے گناہ ہیں۔ انہوں نے دہلی پولیس، بی جے پی اور ایل جی منوج سنہا کے علاوہ وزیراعظم نریندر مودی سے بے گناہ افراد کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.