بڈگام کے بہرام پور چاندورہ میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم ہوا جس میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوگیا۔
اس تعلق سے بڈگام ایس ایس پی امود ناگپوری نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ انکاؤنٹر کی کاروائی ختم ہوگئی ہے اور ایک عسکریت پسند کی لاش بر آمد کی گئی جس کی شناخت عادل احمد گنائی ولد گلزار احمد گنائی کے طور پر ہوئی ہے، یہ ڈلوان کا رہنے والا ہے اور اس کا تعلق شدت پسند تنظیم حزب المجاہدین سے بتایا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس آپریشن میں چاندورہ کے ایس ڈی پی او کو بھی گولی لگی ہے۔