ETV Bharat / state

بڈگام میں تصادم جاری، ایک ایس پی او ہلاک، پولیس اہلکار زخمی

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے بیرواہ علاقے کے زین گام گاؤں میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم جاری ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اسپیشل پولیس آفیسر (ایس پی او) انکاؤنٹر میں ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے۔

Encounter has started at Beerwah area of Budgam
بیروہ میں بھی تصادم شروع
author img

By

Published : Feb 19, 2021, 3:00 AM IST

Updated : Feb 19, 2021, 7:57 AM IST

کشمیر زون پولیس نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ٹوئٹ پیغام میں کہا 'ضلع بڈگام کے بیرواہ میں انکاؤنٹر شروع ہوگیا ہے، سکیورٹی فورسز کاروائی میں مصروف ہے'۔

Encounter has started at Beerwah area of Budgam
کشمیر زون پولیس

خبر لکھے جانے تک تصادم جاری تھا۔ ہلاک شدہ ایس پی او کی شناخت الطاف احمد کے طور پر ہوئی ہے جو چادورہ کے رہنے والے ہیں۔ زخمی پولیس اہلکار کی شناخت منظور احمد کے بطور ہوئی ہے جن کا تعلق سوپور سے ہے۔

پولیس اور فوج کی مشترکہ پارٹی نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے رکھا ہے اور گھر گھر تلاشی کاروائی جاری ہے۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Last Updated : Feb 19, 2021, 7:57 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.