ETV Bharat / state

کوروناوائرس: پولیس اسٹیشن ماگام سربمہر - جموں و کشمیر پولیس

گزشتہ ماہ کی 29 تاریخ کو ڈسٹرکٹ پولیس لائنز بڈگام سے وابستہ دو اہلکاروں کے نمونے مثبت پائے گیے تھے اور دوسرے ہی روز یعنی 30 مئی کو ماگام پولیس اسٹیشن میں تعینات 8 پولیس اہلکاروں کے نمونوں کے نتائج مثبت پائے گیے۔

due to spread of coronavirus, police station narbal closed
کوروناوائرس: پولیس اسٹیشن ناربل بند
author img

By

Published : Jun 1, 2020, 8:23 AM IST

مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام میں پولیس میں کورونا وائرس کا انفیکشن پھیلنے سے پولیس اسٹیشن و پولیس چوکی جواہر پورہ ناربل بند کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق 26 مئی کو ماگام پولیس تھانہ سے تعلق رکھنے والے 7 اہلکار کے نمونوں کے نتائج مثبت آئے جس کے فوری بعد پولیس اسٹیشن ماگام اور پولیس چوکی ناربل کو سیل کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق تمام متاثرہ اہلکاروں کو گورنمنٹ ہائر اسکینڈری اسکول میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

ادھر انتظامیہ نے ان افراد کی تلاش شروع کی ہے جو ان اہلکاروں کے رابطے میں آئے تھے۔

due to spread of coronavirus, police station narbal closed
کوروناوائرس: پولیس اسٹیشن ناربل بند

گزشتہ ماہ کی 29 تاریخ کو ڈسٹرکٹ پولیس لائنز بڈگام سے وابستہ دو اہلکاروں کے نمونے مثبت پائے گیے تھے اور دوسرے ہی روز یعنی 30 مئی کو ماگام پولیس اسٹیشن میں تعینات 8 پولیس اہلکاروں کے نمونوں کے نتائج مثبت پائے گیے جس کی وجہ سے پورے بڈگام پولیس میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ملک کے ساتھ ساتھ وادی بھر میں کورونا وبا کے انفیکشن کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے نافذ کئے گئے لاک ڈاؤن کو زمینی سطح پر عمل میں لانے کے لیے کشمیر میں جموں و کشمیر پولیس نے اپنے فرائض انجام دیئے ہیں۔ اس دوران وہ لوگوں کی نقل و حمل روکنے اور سوشل ڈسٹنسنگ کو برقرار رکھنے وغیرہ میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.