بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے وارپورہ سوئیبگ میں رات کو گشت کے دوران ایک شخص کو مشکوک حالت میں دیکھا۔ پولیس پارٹی کو دیکھ کر مزکورہ شخص نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن پولیس پارٹی نے بڑی حکمت عملی کے ساتھ مذکورہ شخص کو پکڑ لیا۔Drug Peddler Arrested in Budgam
مذکورہ شخص کی ذاتی تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے 10 گرام ہیروئن جیسی اشیاء(مادہ) برآمد ہوئی۔ جس کے بعد ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کیا گیا۔ گرفتار شخص کی شناخت 23 سالہ زاہد احمد راتھر ساکن نصرالہ پورہ بڈگام کے بطور پر ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق مذکوہ نوجوان بڈگام کے سوئیبگ اور ملحقہ علاقوں کے نوجوانوں میں منشیات فروخت کرتا تھا۔
مزید پڑھیں: Drug Addiction Among Youth نوجوانوں میں نشہ کا بڑھتا رحجان
پولیس نے مذکورہ نوجوان کے خلاف پی ایس بڈگام میں ایف آئی آر زیرِ نمبر 376/2022 انڈر سیکشن این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت درج کی ہے۔ اس حوالے سے پولیس نے تفتیش شروع کی ہے۔