مرکز کے زیرِ انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام میں گزشتہ شب پالر گاؤں میں مٹی لوڈ کرنے کے بعد ڈمپر حادثے کا شکار ہوا جس میں ڈرائیور کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ڈمپرڈرائیور کی شناخت پالر گاؤں کے ہی مقامی باشندہ سید تصدق شاہ ولد حسن شاہ کے طور پر ہوئی ہے۔۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسی گاؤں میں مٹی لوڈ کرتے ہوئے ایک جے سی بی حادثے کا شکار ہوئی تھی جس میں ڈرائیور کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی تھی۔