ETV Bharat / state

Mobile Tower installed at dodhpathri: سیاحتی مقام دودھ پتھری میں پہلی بار بجی موبائل فون کی گھنٹی - دودھ پتھری

سیاحتی مقام دودھ پتھری میں سیلولر کمپنی جیو نے دو موبائل ٹاور نصب کیے جس کے سبب سیاحت سے جڑے افراد، خاص کر سیاحوں کو کافی راحت پہنچے گی۔

سیاحتی مقام دودھ پتھری میں پہلی بار بجی موبائل فون کی گھنٹی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 7, 2023, 9:12 PM IST

سیاحتی مقام دودھ پتھری میں پہلی بار بجی موبائل فون کی گھنٹی

بڈگام: وسطمی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جیو ٹیلیکام کمپنی کی جانب سے معروف سیاحتی مقام دودھ پتھری میں دو موبائل ٹاورز نصب کئے گئے جس کے بعد پہلی اس دلکش سیاحتی مقام میں موبائل فون بجنے لگے۔ ڈی سی بڈگام اکشے لبرو نے رسمی طور موبائل ٹاورز کا افتتاح کیا۔ افتتاح تقریب کے موقع پر مقامی پی آر آئی ممبران، پولیس و سیول انتظامیہ کے افسران سمیت مقامی باشندوں کی خاصی تعداد موجود رہی۔

ایک اہلکار نے بتایا کہ اس اقدام نے دودھ پتھری کے لیے ایک نیا باب کھولا ہے جس سے یہاں کی سیاحت کو مزید فروغ ملے گا اور لوگ ایک دوسرے کے قریب ہوئے ہیں جیسا کہ اس سے پہلے ان ٹاورز کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ افتتاح تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بڈگام، اکشے لبرو، نے کہا: ’’میں سیلولر ٹاور دیکھ کر زندگی میں کبھی بھی اتنا خوش نہیں ہوا جتنا آج دودھ پتھری میں ٹاورز کی تنصیب سے ہوا ہوں، یہ سیلولر ٹاورز اُس کمیونیکیشن گیپ کو پر کریں گے جس کا اس سیاحتی مقام کو مدتوں سے انتظار تھا۔‘‘

مزید پڑھیں: No Mobile Internet Connectivity in South Kashmir پلوامہ کے کئی دیہات موبائل انٹرنیٹ خدمات سے محروم

واضح رہے کہ سیاحتی مقام دودھ پتھری کو اپنے سرسبز و شاداب جنگلوں، میدانوں، ندیوں اور دلکش مناظر کے لیے جانا جاتا تھا تاہم یہاں بنیادی اور ضروری مواصلاتی خدمات دستیاب نہیں تھی جس کے سبب سیاحت سے جڑے افراد سمیت یہاں وارد ہونے والے سیاحوں کو بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ ڈی سی بڈگام نے کہا کہ ’’اب موبائل کنیکٹیویٹی کے ساتھ یہاں قابل ضروری رسائی ممکن ہو پائی ہے جس سے اس پرسکون سیاحتی مقام کی ترقی کی جانب نئی راہ کھل گئی ہے۔‘‘

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.