ETV Bharat / state

Airport Road Beautification Work: صوبائی کمشنر نے ائرپورٹ روڈ پر جاری کاموں کا لیا جائزہ

جی 20اجلاس کے پیش نظر صوبائی کمشنر نے بڈگام ضلع کے دورے کے دوران ایئرپورٹ روڈ پر جاری تزئین و آرئش کے کاموں کا معائنہ کیا۔ Divisional Commissioner Kashmir VK Bidhuri visits Budgam

صوبائی کمشنر نے ائرپورٹ روڈ پر جاری کاموں کا لیا جائزہ

author img

By

Published : Apr 8, 2023, 3:54 PM IST

بڈگام (جموں و کشمیر) : ڈویژنل کمشنر کشمیر، وجے کمار بدھوری نے وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کا دورہ کیا اور ہمہامہ میں ایئرپورٹ روڈ پر جاری بیوٹیفیکیشن کے کاموں کا معائنہ کیا۔ دورے کے دوران ڈویژنل کمشنر نے فٹ پاتھ اور فٹ پاتھ ڈویلپمنٹ پلانٹیشنز، پارکنگ کی سہولیات، مارکیٹ بیوٹیفیکیشن، لان ڈیولپمنٹ اور دیگر تزئین و آرائش کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر صوبائی کمشنر نے کہا کہ ’’چونکہ سرینگر G-20 میٹنگ کی میزبانی کرنے والا ہے، اس لئے خوبصورتی، تزئین و آرائش اور سہولیات پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور مختلف منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کام شروع کیا گیا ہے۔‘‘ صوبائی کمشنر نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ تمام کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کو یقینی بنائیں جس میں ایئرپورٹ روڈ پر ٹریفک کی ہموار آمد و رفت کے لیے پارکنگ کی سہولیات بھی شامل ہیں۔

دریں اثناء انہوں نے کہا کہ ’’عوام کی سہولت کے لیے حال ہی میں تجاوزات ہٹا کر حاصل کی گئی سرکاری اراضی پر پنچایت بھون کے قریب ایئرپورٹ روڈ کے دونوں طرف پارکنگ کی سہولیات میسر رکھی جائیں گی۔‘‘ بڈگام دورے کے دوران صوبائی کمشنر کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر بڈگام ایس ایف حامد، ایس ایم سی کمشنر سرینگر اطہر امین، چیف انجینئر آر اینڈ بی کشمیر، ایس ایس پی بڈگام اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: G20 Conference In Srinagar سرینگر میں جی 20 اجلاس کی تیاریاں زور و شور سے جاری

واضح رہے کہ سرمائی دارلحکومت سرینگر رواں برس مئی میں منعقد ہونے والے جی 20 کے ایک اجلاس کی میزبانی کرے گا جس کے لئے انتظامیہ ہر طرح کی تیاریوں میں مشغول ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.