ETV Bharat / state

Budgam Digital Awareness Rally: بڈگام میں ڈیجیٹل خدمات بیداری ریلی - آن سروسرز کے حوالہ لوگوں کو آگاہ

بڈگام ضلع میں ’’ڈیجیٹل ویک‘‘ کی مناسبت سے پیر کی صبح  آن سروسرز کے حوالہ لوگوں کو آگاہ کرنے کی غرض سے بیداری ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء، مختلف محکمہ جات سے تعلق رکھنے والے ملازمین سمیت مقامی باشندوں نے بھی شرکت کی۔

a
Budgam Digital Awareness Rally: بڈگام میں ڈیجیٹل خدمات بیداری ریلی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 4, 2023, 3:04 PM IST

بڈگام میں ڈیجیٹل خدمات بیداری ریلی

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ’’ڈیجیٹل سروسز‘‘ کو بااختیار بنانے کے عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ بڈگام نے محکمہ اسکول ایجوکیشن کے اشتراک سے ایک بیداری ریلی کا اہتمام کیا۔ ’’ڈیجیٹل جموں و کشمیر‘‘ کے موضوع پر منعقدہ ریلی کا مقصد ڈیجیٹل خواندگی کو فروغ دینا اور آن لائن خدمات کے بے شمار فوائد کو اجاگر کرنا ہے۔

جوش و جذبے اور لگن کا ایک متحرک مظاہرہ کرنے والی اس ریلی کو بڈگام کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس طاہر گیلانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بڈگام ڈاکٹر ناصر، سی ای او بڈگام رومانہ قاضی اور ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر اور دیگر افسران و اہلکاروں نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ ضلع بڈگام میں ایس ایس پی آفس سے شروع ہونے والی اس ریلی میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء نے صبح سویرے یہاں پہنچ کر اس ریلی میں شرکت کرنے کے اپنے جوش اور عزم کا مظاہرہ کیا۔ یہاں جمع ہونے کے بعد ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔ یہ ریلی بڈگام کی مختلف سڑکوں اور گلیوں سے گزری۔ ریلی میں شامل شرکاء نے ہاتھوں میں مختلف بینرز، پلے کارڈز اور معلوماتی پمفلٹ اٹھا رکھے تھے جن پر ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کی و افادیت سے متعلق معلومات درج تھی۔

مزید پڑھیں: Voter Awareness ووٹ بیداری کے سلسلے میں اننت ناگ میں ریلی کا انعقاد

ریلی کا اختتام اسپورٹس اسٹیڈیم بڈگام میں ہوا، جہاں شرکاء کا تالیوں سے استقبال کیا گیا۔ اس دوران ایک تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں مقررین نے نہ صرف تعلیمی اور معاشی ترقی بلکہ ایک زیادہ مربوط اور بااختیار کمیونٹی کو فروغ دینے کے لیے ڈیجیٹل دور کو اپنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ قابل ذکر ہے یو ٹی جموں و کشمیر میں ڈیجیٹل سروسز ویک منایا جا رہا ہے۔ ڈیجیٹل ہفتہ کی تقریبات 31 اگست سے 6 ستمبر تک منائی جا رہی ہیں اور اس ضمن میں وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں بھی مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں آج بڈگام میں ڈیجیٹل سروسز بیداری ریلی برآمد کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.