ETV Bharat / state

Awareness Camp for Women in Budgam: بڈگام میں خواتین کے لیے خصوصی آگاہی کیمپ

author img

By

Published : Feb 20, 2023, 7:07 PM IST

ڈی ایچ ای ڈبلیو، مشن شکتی بڈگام کے زیر اہتمام خصوصی بیداری پروگرام کے دوران خواتین کو مختلف اسکیموں کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ Budgam Women Awareness Camp

خواتین کے لیے خصوصی آگاہی کیمپ
خواتین کے لیے خصوصی آگاہی کیمپ

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں مرکز مشن شکتی نے خصوصی سیل برائے خواتین، بڈگام، کے تعاون سے بلاک چاڈورہ کے پنچایت حلقہ نامتھل، ریپورہ، سوگام اور واگام میں ایک خصوصی بیداری کیمپ اور آؤٹ ریچ پروگرام کا انعقاد کیا۔ بیداری پروگرام کے دوران مختلف اسکیموں بشمول پنشن، اسکالرشپ اسکیمز، پروسٹیٹک ایڈز، ایس ایم اے ایس وغیرہ کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔

ضلع سطح پر خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے وضع کی گئی اسکیموں بشمول DHEW، OSC، WHL 181، شیلٹر ہوم، PMMVY، میرج اسسٹنس اسکیم، لاڈلی بیٹی پر روشنی ڈالی گئی۔ خواتین کو معاشی اعتبار سے مستحکم بنانے کی اسکیمیں Tajeswani، Mumkin، PMEGP، وغیرہ DHEW ٹیم نے اپ ڈیٹ شدہ اسکیمز، معیارات اور دستاویزات کے بارے میں جانکاری فراہم کی۔

آگاہی پروگرام کے دوران ٹیم نے اس بارے میں بھی تفصیلی جانکاری دی کہ کس طرح DHEW- مشن شکتی خواتین کو ضلع سطح پر دستیاب اسکیموں سے فائدہ اٹھا اٹھانے، خود روزگار پیدا کرنے کے لیے بیداری/تربیت فراہم کر کے ایک موثر کردار ادا کر رہی ہے۔ اس موقعے پر منشیات کے حوالہ سے بھی حاضرین کو آگاہی فراہم کی گئی۔ پروگرام کے اختتام پر بچیوں میں بی بی بی پی کے تحت کمبل تقسیم کیے گئے۔

مزید پڑھیں: Awareness Programme for Women : آنگن واڑی سنٹر خانصاحب میں آگاہی پروگرام منعقد

پروگرام میں مقامی خواتین، سرپنچوں، پنچ صاحبان اور مقامی بچیوں نے شرکت کی۔ قابل ذکر ہے کہ ڈی ایچ ای ڈبلیو، مشن شکتی بڈگام کی جانب سے ضلع بھر میں اس طرح کے آگاہی پروگرامز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ آگاہی پروگرامز کے دوران خواتین کو ان کے حقوق اور جموں و کشمیر انتظامیہ سمیت مرکزی سرکار کی جانب سے وضع کی گئی مختلف اسکیمز کے بارے میں جانکاری دی جاتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.