ETV Bharat / state

Upgradation of Budgam Sports Stadium: بڈگام اسپورٹس اسٹیڈیم کو جلد اپ گریڈ کیا جائے گا، ڈی سی - اسپورٹس اسٹیڈیم بڈگام میں منعقدہ تقریب

اسپورٹس اسٹیڈیم بڈگام میں منعقدہ تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے ڈی سی بڈگام نے کہا اسٹیڈیم میں انفراسٹرکچر کی ترقی کو یقینی بنایا جائے گا اور نائٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کو بھی جلد ممکن بنایا جائے گا۔

بڈگام اسپورٹس اسٹیڈیم کو جلد اپگریڈ کیا جائے گا، ڈی سی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 23, 2023, 2:29 PM IST

بڈگام اسپورٹس اسٹیڈیم کو جلد اپگریڈ کیا جائے گا، ڈی سی

بڈگام (جموں کشمیر) : وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ڈپٹی کمشنر، اکشے لبرو، نے ڈسٹرکٹ اسپورٹس گراؤنڈ، بڈگام، میں انٹر زونل ضلعی سطح کے کھو کھو اور کبڈی مقابلوں کا اعلان کیا۔ ڈی سی بڈگام نے کھیل مقابلوں کا اعلان ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس، بڈگام، کی جانب سے اسپورٹس گراؤنڈ میں منعقدہ تقریب کے دوران کیا۔ تقریب میں ضلع کے 12زونز سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں طلبہ نے شرکت کی۔

تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی بڈگام نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں واقع ڈسٹرکٹ سٹیڈیم میں شرکت کرنے والے طلباء کو خوش آمدید کہا اور مقابلوں کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ان کی تعریف کی۔ ڈی سی نے کہا کہ ’’ضلع بڈگام میں کھیلوں اور دیگر شعبوں میں نمایاں مقام پیدا کرنے کی خواہشات اور تخلیقی صلاحیتوں سے پُر نوجوانوں میں کافی صلاحیتیں موجود ہیں، جنہیں بروئے کار لانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’ان (صلاحیت مند) نوجوانوں کو بہترین پلیٹ فارم مہیا کرانے کے لیے ضلع انتظامیہ اسپورٹس حکام کی مشاورت کے ساتھ ہی بڈگام میں ضلع اور زونل سطح پر کھیلوں کا بہتر انفراسٹرکچر بنانے کے لیے پر عزم ہے۔‘‘

ڈی سی بڈگام نے یقین دہانی کرائی کہ جلد ہی اسپورٹس اسٹیڈیم بڈگام میں ایک بڑی ترقی دیکھنے کو ملے گی۔ ڈی سی نے کہا کہ بیوٹیفیکیشن اور اپ گریڈیشن کے کاموں کے علاوہ، اسپورٹس اسٹیڈیم بڈگام میں نائٹ ٹورنامنٹس اور دیگر کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے فلڈ لائٹس کی تنصیب کو جلد ہی یقینی بنایا جائے گا۔ ڈی سی نے مزید کہا کہ ’’تمام اہم ضروریات بشمول کھیلوں کے میدان، ٹرفز، میٹنگ اور دیگر سہولیات تمام مطلوبہ علاقوں میں قائم کی جائیں گی اور جلد از جلد ہمارے نوجوانوں کے لیے وقف کی جائیں گی۔‘‘

مزید پڑھیں: Budgam Rugby Championship : بڈگام میں رگبی چئمپن شپ کا انعقاد

انہوں نے خطاب کے دوران کہا: ’’یہ ہمارے باصلاحیت نوجوانوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے قابل بنائے گا اور نہ صرف ہمارے ضلع بلکہ UT کا بھی نام روشن کرے گا۔‘‘ دریں اثناء، اس موقع پر طلباء نے منشیات سے دور رہنے اور منشیات کا قلع قمع کرنے میں اپنا تعاون پیش کرنے کا عہد کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.