ETV Bharat / state

Design Development Training Programme in Budgam ڈیزائن ڈویلپمنٹ بوتیک ورکرز کے تربیتی پروگرام کا کامیاب انعقاد - training programme concludes at NIFT Budgam

ایس ایس پی بڈگام نے کہا کہ ہنرمندی کی ترقی و عروج اور خود انحصاری موجودہ دور میں ناگزیر ہے۔ لہٰذا اس طرح کے تربیتی پروگرام ضروری ہیں۔ یہ تربیتی پروگرام ان کارکنوں کے لیے بہت مفید رہے ہیں۔

Month-long training programme on Design Development

author img

By

Published : Feb 5, 2023, 9:17 AM IST

ڈیزائن ڈویلپمنٹ بوتیک ورکرز کے تربیتی پروگرام کا کامیاب انعقاد

بڈگام: ضلع بڈگام میں بوتیک ورکرز کے لیے ڈیزائن ڈویلپمنٹ کا ایک ماہ طویل تربیتی پروگرام کا کامیاب انعقاد عمل میں لایا گیا۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے بڈگام میں منعقدہ ایک تربیتی پروگرام میں شرکت کی۔ انہوں نے اس طرح کے تربیتی پروگرام منعقد کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے شرکاء کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے کاروباری یونٹ کے قیام میں حکومتی اسکیموں سے فائدہ اٹھائیں اور انہیں حکومت کے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ "پیشہ ورانہ میدان میں تخلیقی اور اختراعی ہونا اب ایک ضرورت ہے۔ ہمیں وقت کے ساتھ بدلنا ہوگا۔ یہی چیز کسی کو کامیاب بناتی ہے۔ میں یہاں ہر ایک شرکاء میں ایک ابھرتا ہوا کاروباری شخص دیکھ رہا ہوں"۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) بڈگام، الطاہر گیلانی نے کہا کہ NIFT سری نگر ایک باوقار ادارہ ہے اور انہوں نے ایک ماہ طویل تربیتی پروگرام کے دوران ان کارکنوں کی ڈیزائن کی مہارتوں کو اجاگر کرنے کے لیے فیکلٹی کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں:

ایس ایس پی بڈگام نے کہا کہ "ہنرمندی کی ترقی اور خود انحصاری عصر حاضر میں ناگزیر ہے۔ لہٰذا یہ تربیتی پروگرام ان کارکنوں کے لیے بہت مفید رہا ہے،‘‘ اپنے استقبالیہ خطاب میں ڈائریکٹر NIFT سری نگر ڈاکٹر جاوید احمد وانی نے کہا کہ NIFT نے تربیت کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل دستیاب کرائے ہیں۔ "ہمیں اندیشہ تھا کہ آیا یہ شرکاء تربیتی پروگرام کو جاری رکھیں گے یا نہیں۔ ڈائریکٹر ڈاکٹر جاوید نے کہا کہ بڈگام میں NIFT کیمپس مستقبل کو بااختیار بنانے اور ذہنوں کو متاثر کرنے کا مرکز بننا مقصود ہے اور ہمارے پاس ایسا کرنے کے لیے تمام وسائل موجود ہیں۔ انہوں نے مسلسل تعاون کے لئے ضلع انتظامیہ بڈگام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہر اسٹیک ہولڈر بڈگام میں NIFT کیمپس کو NIFT کے تمام کیمپسوں میں بہترین بنانے میں اپنا حصہ ڈال رہا ہے۔ تقریب کی نظامت محترمہ نوشین قاضی، ہیڈ ایف ڈی، NIFT نے کی جو کہ ٹریننگ کوآرڈینیٹر بھی تھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.