ETV Bharat / state

بڈگام میں کورونا کی صورتحال پر ڈپٹی کمشنر کی پریس کانفرنس - COVID situation in Budgam

ڈی سی نے کہا کہ اس وقت ضلع کے 51 مریض کووڈ سینٹروں میں داخل ہیں۔ تاہم ضلع میں ہائی فلو آکسیجن بیڈ کیپیسٹی کی کوئی کمی نہیں ہیں۔

بڈگام میں کورونا کی صورتحال پر ڈپٹی کمشنر کی پریس کانفرنس

author img

By

Published : May 14, 2021, 1:49 PM IST

Updated : May 14, 2021, 3:53 PM IST

ضلع بڈگام میں یکم اپریل سے سات ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس میں سے تین ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ بڈگام میں بیالیس اعشاریہ نو چار فیصد ریکووری ریٹ ہے اور شرح اموات 0.32 فیصد ہے۔ اسکی جانکاری ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا نے دی ہے۔

انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ یکم اپریل سے بڈگام میں مثبت کیسوں کی تعداد میں بہت اضافہ ہوا تھا لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے مثبت کیسز میں کمی آئی دیکھنے کع ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب لوگ بھی احتیاط برت رہے ہیں اور بیشتر لوگ ماسک اور ایس او پیز کا احترام کر رہے ہیں۔

بڈگام میں کورونا کی صورتحال پر ڈپٹی کمشنر کی پریس کانفرنس

مرزا نے یہ بھی کہا کہ مائکرو کنٹینمنٹ زون میں ہم نے لائحہ عمل ترتیب دیا ہے۔ اور کنٹینمنٹ رونز میں ماس سیمپلنگ کے ساتھ ساتھ ٹیسٹنگ بھی کی جاتی ہے جسکی وجہ سے کووڈ کے خلاف جنگ میں مدد مل رہی ہے۔

اپریل سے آج تک ضلع میں 74 ہزار سے زائد ٹیسٹ ہوئے ہیں جس میں آر ٹی پی سی آر اور آر اے ٹی شامل ہیں۔

ڈی سی نے کہا کہ اس وقت ضلع کے 51 مریض کووڈ سینٹروں میں داخل ہیں۔ تاہم ضلع میں ہائی فلو آکسیجن بیڈ کیپیسٹی کی کوئی کمی نہیں ہیں۔

ڈی سی نے کہا کہ ضلع کے لئے چار سو سے زائد بیڈ تیار کئے ہوئے ہیں جن میں دو دس ایسے بیڈ ہیں جن میں ہائی فلو آکسیجن کی سہولت ہے اور آنے والے دنوں میں اس میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے رہے تاکہ کورونا کی اس جنگ میں کامیابی ملے۔

Last Updated : May 14, 2021, 3:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.